برطانوی حکومت پر شہریوں کی جاسوسی کرنے کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-09

برطانوی حکومت پر شہریوں کی جاسوسی کرنے کا الزام

برطانوی حکومت پر اس بات کی انکوائری کیلئے دباؤ میں مسلسل اضاف ہورہا ہے کہ ملک کی سکیورٹی ایجنسیاں ایک امریکی جاسوسی پروگرام کے تحت انٹرنیٹ کی بڑی عالمی کمپنیوں سے لاکھوں افراد کے شخصی اعداد و شمار اکٹھا کررہی ہیں۔ برطانوی مرکزخفیہ سماعت، گورنمنٹ کمیونکیشن ہیڈ کوارٹرس پارلیمنٹ کی انٹلی جنس و سکیورٹی کمیٹی( آئی ایس سی) کو اس سلسلہ میں رپورٹ کرے گی۔ برطانوی ہندوستانی رکن پارلیمنٹ کیتھ واز نے حکومت کی جانب سے خفیہ الکٹرانک سماعت کورگوں میں خون جما دینے والا الزام قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ اس اطلاع کا سب سے زیادہ بے مہر لی کا پہلو یہ ہے کہ عام امریکی اور برطانوی شہری بظاہر اس سے واقف بھی نہیں کہ فوج اور انٹرنیٹ پر ان کی شخصی بات چیت خفیہ طورپر سنی بھی جاسکتی ہے۔ میں ایسے انکشافات سے واقعی حیرت زدہ ہوں کہ ہزاروں برطانوی شہریوں کے اعداد و شمار خفیہ طورپر اکٹھا کئے جارہے ہیں۔

UK accused of spying on citizens

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں