گوگل اور فیس بک - حکومتوں کو صارفین کی نجی معلومات فراہم کرنے کی تردید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-09

گوگل اور فیس بک - حکومتوں کو صارفین کی نجی معلومات فراہم کرنے کی تردید

انٹرنیٹ کمپنیوں کے ذریعہ بیرونی افراد کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے حکومت کے خفیہ نظام پر امریکہ میں جاری ہنگامہ کے دوران گوگل اور فیس بک نے ایسے کسی پراجکٹ کا حصہ ہونے کی واضح طورپر تردید کی ہے۔ امریکہ کی دونوں بڑی ٹکنالوجی کمپنیوں نے کہا ہے کہ انہیں ایسے کسی پروگرام کے بارے میں کل تک کوئی اطلاع نہیں تھی۔ اس پروگرام کو "پریزم" کا خفیہ نام دیا گیا ہے۔ کمپنیوں نے کہاکہ قومی اور بین الاقوامی اخبارات کی سرخیوں میں آنے کے بعد ہی انہیں ایسے پروگرام کے بارے میں اطلاع ملی ہے۔ فیس بک کے بانی مارک زوکر برگ نے کل فیس بک پر اپنے ایک بیان میں کہاکہ فیس بک امریکہ یا کسی اور حکومت کے کسی پروگرام کا حصہ نہیں رہا ہے اور نہ رہے گا۔ ہم اپنے سرورس تک کسی بھی حکومت کو راست رسائی فراہم نہیں کرتے۔

Google And Facebook Deny Prism Spying Claims Amid Reports

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں