Thai govt, Islamic rebel group agree to Ramadan ceasefire
تھائی لینڈ حکومت اور شمالی تھائی لینڈ میں سرگرم اسلام پسند گروہ کے درمیان مقدس ماہ رمضان کے دوران جنگ بندی پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ حکومت تھائی لینڈ اور باریسان ریولیوسی نیشنل (بی آر این) کے درمیان کل چوتھی مرتبہ مذاکرات منعقد ہوئے جبکہ سمھجوتہ ایک اہم کارنامہ سمجھا جارہا ہے۔ اس بات کا اظہار مشترکہ ورکنگ گروپ۔ سدرن تھائی پیس پروسیس( جے ڈبلیو جے۔ ایس ٹی پی پی) کے بیان میں کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے اس اقدام سے اتفاق کرلیا ہے جس کا مقصد رمضان کے جذبہ کے مطابقت میں زندگیوں کا تحفظ ہے۔ علاوہ ازیں اس کارروائی سے ان کے درمیان خلوص، خیر سگالی اور اعتماد کا بھی اظہار ہوتا ہے۔ دونوں فریقین ملایشیاء میں بات چیت کرتے رہے ہیں۔ توقع ہے کہ بی آر این ان 5 ابتدائی مطالبات کی تفصیلات فراہم کرے گا جو گروپ کی جانب سے ماضی میں حکومت تھائی لینڈ کو پیش کئے گئے تھے۔ مطالبات میں ملایشیاء کی جانب سے مصالحت کا رول ادا کرنا، سیاسی قیدیوں کی غیر مشروط رہائی، بی آر این کو پٹانی آزادی تحریک کی حیثیت سے تسلیم کرنا، مذاکرات میں آسیان کے دیگر ارکان کی شرکت اور مذاکرات پر تنظیم اسلامی تعاون و دیگر غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے بات چیت پر نظر رکھنا بھی شامل ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں