آسٹریلیا - ٹی وی اشتہارات کے ذریعے اسلام سے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-29

آسٹریلیا - ٹی وی اشتہارات کے ذریعے اسلام سے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ

آسٹریلیا میں اپنی نوعیت کے پہلے ٹی وی کمرشیل اشتہارات کی آئندہ ماہ سے پیشکشی کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ ان اشتہارات کا مقصد اسلام کے بارے میں پھیلی غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے و نیز مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان خلیجوں کو پاٹنا پہے۔ روزنامہ "دی ٹیلی گراف" کی اطلاع کے بموجب آسٹریلیا کے مسلمانوں نے "ہزاروں ڈالرس" کا ایک فنڈ اکٹھا کیا ہے تاکہ 30 سکنڈس کے ان تجارتی اشتہاروں کی پیشکشی کے مصارف برداشت کئے جاسکیں۔ مین ٹی وی نیٹ ورکس پر یہ اشتہارات 9 جولائی سے پیش کئے جائیں گے۔ ان اشتہارات کی پیشکشی، ایک تنظیم مائی پیس(Mypeace) کی فکر کا نتیجہ ہے۔ یہ تنظیم، بینکس ٹاون میں قائم ہے اور مسلمانوں اور دیگر آسٹریلیائی عوام کے درمیان خلیجوں کو پاٹنے کی کوشش کررہی ہے۔ اہم اوقات کے دوران توقع ہے کہ یہ اشتہارات آسٹریلیا کے ٹی وی اسکرینس؍چیانلس 7,9,10 ار SBS چیانل پر آئندہ کئی ماہ تک دکھائے جائیں گے۔ ان اشتہارات میں متعدد اہم تاریخی شخصیتوں بشمول مہاتما گاندھی اور جارج برناڈ شاہ کو پیش کیا جائے گا۔ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کی سیرت عظمی کو بیان کیا جائے گا۔ مائی پیس تنظیم کے بانی دیا محمد نے بتایا کہ ٹی وی نیٹ ورکس سے بات چیت کو قطعیت دی جارہی ہے۔ اشتہارات صبح ناشتہ کے وقت، دوپہر اور شام میں دکھائے جائیں گے۔ یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگاکہ آسٹریلیا میں مسلمانوں کی تعداد گذشتہ میں 5 سال میں 40اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد4,76,291 تک پہنچ گئی ہے۔ اس طرح سڈنی اور ملبورن میں اسکولس کی تعمیر کے اسلامی پروگرام و نیز مساجد اور نماز گاہوں کے قیام کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

Mypeace organisation launches TV commercial to improve image of Islam in Australia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں