نواز شریف کابینہ کے 25 وزرا کی حلف برداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-08

نواز شریف کابینہ کے 25 وزرا کی حلف برداری

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کابینہ کے 25وزراء نے آج ایوان صدر میں عہدہ کا حلف لیا۔ 16وفاقی وزراء اور 9مملکتی وزراء نے حلف لیا۔ وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف لینے والوں میں اسحاق ڈار بھی شامل ہیں جنہیں وزیر فینانس بنائے جانے کی توقع ہے۔ 25وزراء کو صدر آصف علی زرداری نے حلف دلوایا۔ 2دن قبل نواز شریف نے وزیراعظم کے عہدہ کا حلف لیا تھا۔ زیادہ وزراء مسلم لیگ(نواز) سے تعلق رکھتے ہیں۔ مسلم لیگ (ایف) اور نیشنل پیپلز پارٹی سے ایک ایک وزیر کو لیا گیا۔ نیشنل پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ(نواز) کے ساتھ ضم ہوجانے کا اعلان کیا۔ زیادہ تروزراء کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے جو مسلم لیگ (نواز) کا گڑھ ہے۔ پنجاب سے 19وزراء، سندھ سے 3، بلوچستان سے 2اور خیبر پختون خواہ سے ایک وزیر کو کابینہ میں شامل کیا گیا۔ ملکتی وزراء کی حیثیت سے 2خاتون وزراء انورشا رحمن اور سائرہ افضل کو حلف دلوایا گیا۔ اسحاق ڈار، چودھری نثار علی خاں، خواجہ آصف، احسن اقبال، زاہد حامد، شہیر قاقان عباسی، لفٹنٹ جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقدیر بلوچ، پرویز رشید، رانا تنویر حسین، خواجہ سعد رفیق، سکندر بوسان، چودھری محمد برجس طاہر، غلام مرتضی جتوئی، پیر صدر الدین شاہ راشدی، سردار محمد یوسف اور کامران شل نے وفاقی وزراء کی حیثیت سے حلف لیا۔ جن وزراء نے مملکتی وزیر کی حیثیت سے حلف لیا ان میں ولی الرحمن، عثمان ابراہیم، شیخ آفتاب احمد، خرم دستگیر خان، انوشاررحمن، سائرہ افضل، ترار، پیر امین الحسنات، جام میر کمال اور عبدالحکیم بلوچ کے نام شامل ہیں۔ وزراء کے قلمدانوں کا سرکاری طورپر اعلان نہیں کیا گیا۔ امکان ہے کہ اسحاق ڈار کو فینانس، چودھری نثار علی خاں کو داخلہ، خواجہ آصف کو برقی اور آب کا قلمدان دیا جائے گا۔ نئے وزراء کی حلف برداری کے وقت قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی موجود تھے۔ مملکتی وزراء کی حیثیت سے 2خاتون وزراء انوشا رحمن اور سائرہ افضل کو حلف دلوایاگیا۔

Nawaz Sharif's 25-member Pakistan cabinet takes oath

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں