سائنا نیہوال سنگاپور اوپن کے کوارٹر فائنل میں ہار گئیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-22

سائنا نیہوال سنگاپور اوپن کے کوارٹر فائنل میں ہار گئیں

ہندوستان کی سرکردہ خاتون کھلاڑی سائنا نیہوال کو سنگاپور اوپن ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں آج یہاں انڈونیشیا کی لنزا وینی فینتری کے ہاتھوں 17۔21، 13۔21، 13۔21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑ ا ہے۔ انڈونیشیا کی ان سیڈیڈ کھلاڑی کے خلاف58منٹ تک چلے مقابلہ میں سائنا نے اچھی شروعات کی اور پہلا گیم سخت مقابلہ کے بعد 17۔21 سے جیت لیا لیکن اگلے دونوں گیم ہارنے کے ساتھ وہ ٹورنمنٹ سے باہر ہوگئیں۔ سائنا کی ٹورنمنٹ میں شکست کے ساتھ ہندوستانی چیلنج ختم ہوگیا ہے۔ لندن اولمپک میں کانسہ کا تمغہ حاصل کرنے والی حیدرآبادی کھلاڑی اس سا ل ابھی تک کوئی بھی خطاب حاصل نہیں کرسکی ہیں۔ اس سے قبل انہیں تھائی لینڈ اوپن کے کوارٹر فائنل اور انڈونیشیا اوپن کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سائنا نے حالانکہ میاچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پورے میاچ کے دوران19امیش ونر لگائے لیکن نیٹ پر ان کا کھیل کافی کمزور رہا جہاں وہ صرف 13 نیٹ ونر لگاسکیں۔ان کے برعکس فینیتری نے 15 ایمیش ونر اور16نیٹ ونر لائے ۔ سائنا نیہوال کی فنیتری کے خلاف اپنے کیرئر مقابلوں میں یہ پہلی شکست ہے۔ پہلے گیم میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا اور ایک ایک پوائنٹ کے ساتھ دونوں کھلاڑی اپنی اپنی جگہ قائم رہیں تاہم10-11 سے پچھڑنے کے باوجود سائنا نیہوال نے مسلسل4پوائنٹ حاصل کرکے برتری14-11 کرلی اور21-17 سے گیم جیت لیا۔ دوسرے گیم میں بھی سائنا نیہوال کی کاکردگی لاجواب رہی۔ انہوں نے جلد ہی31-سے برتری قائم کرلی تھی لیکن فنیتری نے نیٹ پر سائنا کی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آئندہ دونوں گیموں میں جیت حاصل کرلی۔ سائنا کو اس سے پہلے تھائی لینڈ اوپن کے کوارٹر فائنل میں سنگاپور کی جوانگ جو کے ہاتھ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن سنگاپور اوپن کے سیمی فائنل میں وہ جرمنی کی جولین شینک سے ہار گئی تھیں۔

Saina Nehwal loses in Singapore Open quarterfinals

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں