ڈالر کے بالمقابل مزید ریکارڈ کمی کے بعد روپے کی قدر 59.93 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-21

ڈالر کے بالمقابل مزید ریکارڈ کمی کے بعد روپے کی قدر 59.93

ڈالر کے بالمقابل ہندوستانی روپے کی قدر میں آج ایک اور ریکارڈ کمی ہوگئی۔ اس سے عین قبل امریکی فیڈرل ریزرو نے اپنی مالیاتی مصارف کو کم کرنے کا ایک شارہ دیا تھا جس سے ڈالر کے مزید استحکام میں مدد ملے گی۔ آج صبح ممبئی کے انٹر بینک فارن ایکسچینج مارکٹ میں کاروبار کے آغاز کے وقت ڈالر کے بالمقابل روپے کی شرح تبادلہ 59.93 روپے رہی۔ گذشتہ 11جون کو یہ شرح 58.98 روپے تھی۔ کل جب فارن ایکسچینج مارکٹ بند ہوئی تھی تب ڈالر کے بالمقابل روپے کی قیمت 58.71 روپے تھی۔ حکومت ہند نے آج دوپہر جب یہ اطلاع دی کہ وہ اس مخدوش صورتحال کو روکنے، اقدامات کیلئے تیار ہے تو ہندوستانی کرنسی کی قیمت میں قدرے سدھار آیا۔ ہندوستانی معیار وقت کے مطابق آج دوپہر 1:15 منٹ پر ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت 59.78 روپے تھی۔ آج دن کے دوران یہ قیمت 59.93 اور 59.50 کے درمیان رہی۔ اسی دوران وزیر فینانس پی چدمبرم نے اعلیٰ عہدیداروں سے مخدوش صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں وزارت فینانس کے معاشی مشیر اعلی رگھو رام راجن نے کہاکہ حکومت کے پاس "متبادل اقدامات کی کمی نہیں ہے"۔ کرنسی مارکٹ میں استحکام کو یقینی بنانے ضروری کارروائی کی جائے گی۔ ڈالر کے بالمقابل ہندوستانی روپے کی قدر میں زبردست کمتی کے سبب ملک کا متوسط طبقہ بری طرح متاثر ہواہ ے۔ حتی کہ کھانے پینے کے اخراجات میں کمی پر مجبور ہوگیا ہے۔ برانڈیڈ اشیاء یا نئی کاروں کی خریدی بھی متاثر ہوئی ہے۔ بیرون ملک حصول تعلیم جیسی مصروفیات پر بھی اثر پڑا ہے۔ متوسط خاندانوں کے ماہانہ خرچ میں 20فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ اسوسی ایٹیڈ چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹرِ آف انڈیا (اسوچم) کے ایک سروے میں آج اس امرکا انکشاف کیا گیا اور کہا گیا کہ "سروے کے دوران زائد از92فیصد افراد نے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہاکہ گذشتہ ایک ماہ میں ان کے ماہانہ بلز(اخراجات)15تا20 فیصد بڑھ گئے ہیں۔ غریب طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے"۔ سروے میں کہا گیا کہ متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ 78 فیصد ہندوستانی نے فینسی ریستوران کو جانے اور وہاں کھانے پینے سے گریز کیا ہے۔

Rupee falls to 59.93 against US dollar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں