کرناٹک وزیر اوقاف قمر الاسلام - وقف جائدادوں پر ناجائز قبضہ کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-09

کرناٹک وزیر اوقاف قمر الاسلام - وقف جائدادوں پر ناجائز قبضہ کا الزام

کرناٹک کے وزیر اوقاف قمر الاسلام کے خلاف خصوصی لوک آیوکت عدالت میں ایک خانگی درخواست داخل کی گئی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ قمر الاسلام گلبرگہ میں وقف جائیداد پر قابض ہیں۔ درخواست گذار تبریز پاشاہ نے عدالت میں اپنے الزام کے ثبوت میں دستاویزات پیش کئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ گلبرگہ کے بندہ پورہ علاقہ میں قمر الاسلام نے 8 ایکڑ اراضی ناجائز طریقے سے حاصل کرلی ہے جو موقوفہ جائیداد ہے۔ یہ اراضی خواجہ بندہ نواز درگاہ کی ملکیت ہے۔ 1974ء میں یہ جائیداد درگاہ کیلئے وقف کردی گئی تھی۔ 4سال بعد قمر الاسلام نے یہ اراضی حاصل کرلی۔ انہوں نے اس اراضی پر پلاٹنگ کرتے ہوئے اسے فروخت کردی۔ ہر ایک پلاٹ تقریباً 6تا20لاکھ روپئے میں فروخت کیا گیا۔ قمر الاسلام نے درگاہ کی یہ اراضی کو ناجائز حاصل کرنے کیلئے 1998ء میں کرناٹک وقف بورڈکے رکن کی حیثیت سے عہدہ کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔ بعض دیگر افراد نے اس اراضی پر ناجائز قبضہ کرلیا ہے اور وقف بورڈ کے خلاف کرناٹک ہائی کورٹ میں قانونی لڑائی لڑرہی ہے۔ تبریز پاشاہ نے اپنی شکایت میں مزید بتایا کہ انہوں نے چند ماہ قبل کرناٹک اقلیتی کمیشن سے یہ مسئلہ رجوع کاے تھا۔ کمیشن نے رپورٹ حکومت کو سونپ دی لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ خصوصی لوک آیوکت عالت کے جج این کے سدھیندرا راؤ نے اس کیس پر سماعت 18 جولائی کو مقرر کی ہے۔

Karnataka wakf minister Qamar-ul Islam accused of illegally acquiring wakf property

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں