صحافیوں پر حملے - ممتا بنرجی کی ہدایت پر 24 افراد گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-09

صحافیوں پر حملے - ممتا بنرجی کی ہدایت پر 24 افراد گرفتار

ترنمول کانگریس کے ایک ورکر کے قتل اور تین صحافیوں پر ہوئے حملہ کے سلسلہ میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر اب تک اس واقعہ کے سلسلے میں 24افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ پولیس نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق شیولال یادو نامی ایک ملزم لاپتہ ہے۔ ترنمول کانگریس کے ورکر جیتو لال تانتی کا قتل 6جون کی رات کو بارکپور تھانہ کے تحت مرغی مہار میں ہوا تھا۔ دوسرے دن صبح موقع پر پہنچنے والے کم ازکم 3صحافیوں کی پٹائی کی گئی تھی۔ 2زخمی صحافی اب بھی اسپتال میں ہیں۔ پولیس نے آج علی الصبح روئیا پورواپاڑہ میں ترنمول کانگریس کے ایک مقامی ورکر کے مکان پر بم پھینکنے کے الزام میں کھردہ تھانہ کے تحت روئیا کے علاقہ سے 3افراد کو گرفتارکیا۔ پولیس نے ملزمین کے قبضہ سے ایک آتشیں اسلحہ اور 2کارتوس بھی ضبط کئے۔ کلکتہ جرنلسٹس کلب (سی جے سی) نے یہاں سے قریب بارکپور میں کل 2ٹیلی ویژن صحافیوں پر ہوئے ظالمانہ حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔ سی جے سی کے صدر ہمانگشو چٹرجی اور جنرل سکریٹری پرانتک سوم نے آج یہاں ایک مشترکہ بیان میں اس واقعہ کو جمہوریت کے چوتھے ستون پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے اے بی پی آنندا کے صحافی استک چٹرجی اور 24گھنٹہ نیوز چینل کے صحافی برون سین گپتا پر ہوئے حملہ کے ذمہ دار لوگوں کو مثالی سزا دئے جانے کامطالبہ کیا۔ مذکورہ حملہ کے بعد دونوں صحافیوں کو ایک مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن حالت مزید خراب ہونے پر انہیں کولکتہ کے ایک نرسنگ ہوم میں منتقل کیاگیا۔ اس واقعہ کی مذمت وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور اپوزیشن لیڈر سوریہ کانت مشرا سمیت تمام بڑے رہنماؤں نے کی ہے۔

Attack on lensmen: Mamata asks police to arrest those guilty

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں