20/جون رملہ اے۔ایف۔پی
وزیراعظم فلسطین رمی حمد اﷲ نے آج صدر محمود عباس کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے بتایاکہ اپنے عہدہ کا جائزہ لینے کے صرف 2ہفتوں بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ایک عہدیدار نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایاکہ حمد اﷲ نے اپنے 2نائبین کے ساتھ عدم اتفاق کی بناء پر یہ فیصلہ کیا۔ ایک اور علیحدہ سرکاری ذرائع نے بھی حمد اﷲ کے استعفیٰ کی توثیق کی اور اسے اقتدار کی جدوجہد کا نتیجہ قرار دیا۔ فوری طورپر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ محمود عباس استعفیٰ کو قبول کریں گے یا نہیں۔ واضح رہے کہ 2جون کو سلام فیاض کے استعفیٰ کے بعد حمد اﷲ نے یہ عہدہ سنبھالا تھا۔Rami Hamdallah, Palestinian Prime Minister, Submits Resignation
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں