پاکستان میں قحط سالی میں اضافہ - اقوام متحدہ غذائی امداد سربراہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-25

پاکستان میں قحط سالی میں اضافہ - اقوام متحدہ غذائی امداد سربراہ

پاکستان میں کئی برسوں سے جاری شورش اور سیلاب کے بعد کے حالات خطرناک صورتحال اختیار کرگئے ہیں۔ اقوام متحدہ غذائی امداد کے سربراہ نے کل کہا کہ پاکستان میں بھوک کی صورتحال کا فی سنگین ہوگئی ہے۔ افغانستان کے قریبی قبائلی علاقوں میں کئی برسوں سے جاری شورش اور سیلاب کی وجہ سے فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جس کی وجہہ سے لاکھوں لوگوں کو اپنا گھر و بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام( ڈبلیو ایف پی) کے سربراہ ایرتھارن کوسن نے رائٹر کو بتایاکہ اب ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نہ صرف غذائی بلکہ نقص تغذیہ کی حالت بھی سنگین صورتحال اختیار کرگئی ہے۔ پاکستان میں بھکمری کا مسئلہ دنیا سے ملنے والی رقم کم ہونے کی وجہہ سے اور بھی سنگین ہوگیا ہے اور کیونکہ اب زیادہ تر رقم شام کو دی جارہی ہے اور پاکستان کو ملنے والی مدد میں کمی آئی ہے۔

Pakistan urgently needs food, nutrition assistance, urges head of UN emergency food agency

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں