مصر میں بدامنی کے خلاف سیاست دانوں کو فوج کا انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-25

مصر میں بدامنی کے خلاف سیاست دانوں کو فوج کا انتباہ

مصر میں سیاسی عدم استحکام کی وجہہ سے صدر محمد مرسی کی حکومت کو امن و سلامتی کے ساتھ ساتھ گہرے اقتصادی و سماجی چیلنجز کا سامنا ہے۔ فوج نے سیاستدانوں کو اختلافات مٹانے اور عملی اقدامات کی سخت الفاظ میں تلقین کی ہے۔ مصر کا سیاسی عدم استحکام سیاستدانوں کے اختلافات سے عبارت ہے۔ فوج کی جانب سے اسلام پسند صدر مرسی اور اپوزیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ملکی سلامتی کے معاملے پر توجہ مرکوز کریں، بصورت دیگر قابو سے باہر ہوتے پر تشدد واقعات کو کنٹرول کرنے کیلئے فوج کو اقدامات کرنے پڑیں گے۔ فوج کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب اپوزیشن نے صدر مرسی کے مستعفی ہونے کے مطالبے کے ساتھ اگلے دنوں میں احتجاجی ریالیوں کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ یہ بیان فوج کے جنرل عبدالفتح السیسی کی جانب سے فیس بک پر جاری کیا گیا۔جنرل سالسیسی کا کہنا ہے کہ مصری معاشرہ منقسیم ہوچکا ہے اور اس مسلسل انتشار اور طوائف الملوکی کی کیفیت سے مصر کو شدید خطرات لاحق ہونے کا اندیشہ سر اٹھانے لگا ہے۔ مصری فوج کے سربراہ نے تمام سیاسی پارٹیوں میں ملکی سلامتی کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنے کو وقت کی اہم ضرورت قراردیا ہے۔ فوج کے سربراہ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ اگر موجودہ صورتحال جوں کی توں رہتی ہے تو فوج خاموش تماشائی نہیں بنی رہے گی اور موجودہ صورتحال کے قابو سے باہر ہونے سے قبل فوجی عملی اقدام کرنے پر مجبور ہوجائے گی۔

Military Warns Of Intervention Amid Egyptian Political Unrest

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں