بیرونی سیاحوں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے نواز شریف کا حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-25

بیرونی سیاحوں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے نواز شریف کا حکم

وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے گلگست۔ بالستان علاقے میں ننگا پربت کے علاقے میں سیاحوں اور پاکستانی گائیڈ کو ہلاک کرنے کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کرنے کے احکام جاری کئے ہیں۔ نواز شریف نے کہاکہ اس طرح کی ہلاکتیں قوم کیلئے خطرہ ہیں۔ کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرنے کے دوران نواز شریف نے خاطیوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ ننگا پربت علاقے میں 9 بیرونی سیاحوں اور 2پاکستانیوں کی ہلاکت کے علاوہ پاکستان کی نظم و قانون کی صورتحال پر کابینہ میں غور کیا گیا۔ وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہاکہ دہشت گردوں نے اس علاقے پر نگرانی رکھی اور گائیڈ کی مدد سے بیرونی سیاح جس ہوٹل میں مقیم تھے وہاں پہنچے۔ یہ ہوٹل ننگا پربت کے علاقے میں ہے۔ کوہ پیما اس علاقے میں ابتدائی کیمپ بناکر ننگا پربت پر چڑھائی کرتے ہیں۔

Nawaz Sharif orders arrest of tourists' killers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں