سویزرلینڈ کے بنکوں میں پاکستانیوں کا ہندوستانیوں سے زائد سرمایہ موجود - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-22

سویزرلینڈ کے بنکوں میں پاکستانیوں کا ہندوستانیوں سے زائد سرمایہ موجود

سوئزر لینڈکے بینکوں میں جب رقمی ڈپازٹس کی بات ہوتی ہے تو ایسے میں پاکستان کو ہندوستان پر کسی قدر سبقت حاصل ہے جبکہ اس کے مجموعی فنڈس کی مالیت 1444 ملین سوئس فرینکس(لگ بھگ 9200 کروڑ روپئے) ہے جو پاکستانی شہریوں اور دیگر اداروں کی ملکیت ہیں۔ تاہم سوئزر لینڈ کے مرکزی بینک کی جانب سے 2002ء میں یہ مواد یکجا کیا گیا تھا جس کے بعد فنڈس اس وقت سطح اقل ترین پر ہیں۔ 2005ء میں ان کی مالیت 3ملین سوئس فرینکس تھی جو ریکارڈ بھاری رقم تھی تاہم موجودہ رقم اس کے نصف سے بھی کم ہے۔ 2010ء میں اقل ترین رقم 1.95 بلین سوئس فرینکس تھی۔ مقامی کرنسی کے لحاظ سے پاکستانی شہریوں اور اداروں کی سوئس بینکس کھاتوں میں موجود مجموعی رقم کی مالیت 31؍دسمبر 2012ء کو 15ہزار کروڑ پاکستانی روپئے تھے۔ 2011ء کے آواخر میں اس میں 2,119 ملین سوئس فرینک (تقریباً 23ہزار کروڑ پاکستانی روپئے) سے تقریباً 32فیصد کی کمی ہوئی۔ اس بات کا اظہار سوئزرلینڈ کے سنٹرل بنک کی جانب سے ملک میں بینکاری سرگرمیوں کا جاری کردہ تازہ ترین سالانہ رپورٹ میں کیا گیا۔

Pakistan beats India, has more money in Swiss accounts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں