8/جون اسلام آباد پی۔ٹی۔آئی
لائین آف کنٹرول پر راکٹ حملہ میں ایک ہندوستانی سپاہی کے ہلاک ہوجانے کے بعد پاکستانی فوج نے آج کہاکہ اس کی افواج نے سرحد پار سے کوئی فائرنگ نہیں کی ہے۔ پاکستانی فوج کے ایک ترجمان نے سرحد پار سے فائرنگ کی تردید کی اور کہاکہ ہندوستانی ٹھکانوں پر کوئی فائرنگ نہیں کی گئی ہے۔ ہندوستانی فوج کا ایک جونئیر کمیشن آفیسر لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج کی جانب سے کی گئی زبردست فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا تھا۔ کہا گیا ہے کہ گذشتہ 15دنوں کے دوران پاکستانی فوج کی جانب سے 3مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ Pakistan army denies cross-LoC firing
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں