سعودی عرب - اقامہ اجرا اور تجدید کے لیے آن لائن خدمات شروع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-09

سعودی عرب - اقامہ اجرا اور تجدید کے لیے آن لائن خدمات شروع

سعودی عرب میں بیرونی تارکین وطن کے اقاموں(رہائشی اجازت ناموں) کی اجرائی و تجدید کیلئے آن لائن سرویس شروع کی گئی ہے۔ وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف نے "ابشیر" سے موسوم اس ویب سائٹ کا افتتاح کیا جو جنرل ڈائرکٹریٹ پاسپورٹ برائے الیکٹرانک خدمات کے پورٹل پر دستیاب رہے گی۔ ڈائرکٹر جنرل جوازات لیفٹنٹ جنرل خالد الساےئخاں نے ایس پی اے سے کہا کہ "جدید خدمات شہریوں اوربیرونی تارکین کو بہترین آن لائن خدمات کی فراہمی کیلئے محکمہ جوازات کا اہم کارنامہ ہے جس کے آغاز کے بعد اقاموں کی تجدید اور اجرائی کیلئے ضرورت مندوں کو طویل قطاروں میں کئی گھنٹوں تک انتظار کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔، کرنل خالد نے کہاکہ ای خدمات سے آجرین کو اپنے ورکروں کے اقامے جلد دستیاب ہوں گے نیز اقاموں کے بروقت جدید بھی آسان ہوجائے گی۔ علاوہ ازیں آجرین براہ راست پاسپورٹ آفس پہنچ کر بھی اقامے حاصل کرسکتے ہیں۔ نظامت جوازات کے ترجمان کرنل بدر المالک نے کہاکہ دفاتر میں ضرورت مندوں کے ہجوم کو کم کرنے کیلئے محکمہ پاسپورٹ کی طرف سے تمام ضروری کوششیں کی جارہی ہیں۔ جدید آن لائن سرویس ابشیر سے استفادہ کے خواہشمند epassport.gov.sa پر تفصیلات درج کرسکتے ہیں اور بتائے ہوئے طریقہ کار کے مطابق اپنے شناختی کارڈ کے ذریعہ رجسٹریشن کا عمل تکمیل کیا جاسکتا ہے۔

Online iqama service launched in Saudi Arabia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں