اترکھنڈ کے متاثرہ علاقے - 1000 کروڑ روپے کی مرکزی امداد کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-20

اترکھنڈ کے متاثرہ علاقے - 1000 کروڑ روپے کی مرکزی امداد کا اعلان

مانسون کی بارش کی وجہہ سے اچانک سیلاب سے اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں بھاری تباہی ہوئی ہے۔ منگل کو موسم صاف ہونے اور پارٹی اترنے کے بعد پتہ چلا کہ قدرت نے کتنے بڑے پیمانے پر ان ریاستوں میں قہر برپا کیا ہے۔ اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 152 ہوگئی ہے۔ اسی دوران وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور کانگریس صدر سونیا گاندھی نے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کرتے ہوئے امدادی کاموں کیلئے ایک ہزار کروڑ روپئے دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس میں سے 145کروڑ روپئے فوری طورپر دے دئیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ مہلوکین کے لواحقین کو 2-2لاکھ روپئے جبکہ زخمیوں کو 50-50 ہزار روپئے کی ایکس گریشیا دی جائے گی۔ اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ وجئے بہوگنا نے کہاکہ یہ سانحہ اتنا بڑا ہے کہ حالات کو معمول میں آنے ایک سال کا وقت لگ جائے گا۔ مرکزی گری راج اور وزیر ار پی این سنگھ نے بتایاکہ کیدارا اور اردگرد کے علاقوں میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے کام میں 22ہیلی کاپٹر لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بچانے کی پوری کوششیں کی جارہی ہیں۔ اتراکھنڈ کے وزیر سکریٹری اوم پرکاش نے کہاکہ جانی نقصان کی بالکل صحیح تعداد بتانا اب ممکن نہیں ہے کیونکہ چمولی اور ردر پراگ اضلاع کے کئی دیہاتوں میں کئی علاقے پانی میں ڈوبے ہیں۔ حکام نے مزید بتایا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں اب بھی 62,970افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ جملہ 19724 افراد کو اب تک بچایا جاچکا ہے۔ ادھر دہلی میں جمنا خطرے کے نشان سے دو میٹر اوپر بہہ رہی ہے۔ کچھ علاقوں میں تو پانی لوگوں کے گھروں میں گھس چکا ہے اور سڑکوں پر کشتیاں چل رہی ہیں۔ جمنا کے کنارے باقی دہلی سے نیچے آباد علاقوں میں خوف ہے۔ سیلاب کنٹرول محکمہ کا کہنا ہے کہ خطرے کا نشان پار کرنے کے بعد جمنا میں پانی آہستہ آہستہ اوپر چڑھ رہا ہے اور جمعرات کی رات حالات اور بگڑ سکتے ہیں۔ جمنا میں خطرے کا نشان 204.83 میٹر پر ہے۔ دہلی حکومت نے سیلاب کے حالات میں فوج کو چوکس رہنے اور انتظامیہ کی مدد کیلئے تیار رہنے کو کہا ہے۔ جمنا میں پانی کی سطح بڑھنے کے بعد انتظامیہ نے احتیاط برتتے ہوئے مشرقی دہلی کے نشیبی علاقوں عثمان پور، جمنا بازار اور شاستری پارک سے اب تک تقریباً 2ہزار لوگوں کو ہٹادیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کچھ راحت کیمپ بھی بنائے گئے ہیں۔

Uttarakhand toll reaches 150, PM announces Rs1000 crore aid

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں