Islamic world vows to liberate AlQuds
اسرائیل کے قبضہ سے بیت المقدس کو آزاد کرانے کا عہد کرتے ہوئے عالم اسلام کے ہزاروں کارکنوں نے القدس تک نکالے گئے مارچ میں حصہ لیا۔ بیت المقدس پر اسرائیلی قبضہ کے 46 سال پورے ہونے کے خلاف احتجاجی مارچ میں شریک ہزاروں مسلمانوں نے اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔ عالمی ریالی کے ترجمان مجید الزائد نے کہاکہ اسرائیل کے خلاف یہ پرامن مظاہرہ عالمی مارچ برائے القدس تھا۔ توقع ہے کہ اس طرح کے مظاہرے مغربی کنارہ، غزہ پٹی، مصر، امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، جرمنی، ترکی، یمن، انڈونیشیا اور دیگرکئی ممالک میں کئے گئے ہیں۔ اس مارچ کا اہم مقصد فلسطینیوں کو یہودیوں کے غلبہ سے آزاد کرانا ہے۔ یہ مارچ ہر سال نکالا جاتا ہے۔ 1967ء کی 6روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے القدس پر قبضہ کرلیا تھا۔ مظاہرین نے فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کی غیر قانونی آبادیوں کے خلاف بھی مظاہرے کئے۔ مارچ میں ہزاروں فلسطینی شہریوں نے بھی حصہ لیا۔ ان میں 33 جنگجو ارکان بھی شامل تھے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں