ہندوستان مسلم آبادی کے سبب اسرائیلی تعلقات میں احتیاط نہ برتے - شمعون پیرس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-19

ہندوستان مسلم آبادی کے سبب اسرائیلی تعلقات میں احتیاط نہ برتے - شمعون پیرس

صدر اسرائیل شمعون پیرس نے ہندوستان سے خواہش کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں "احتیاط پسندی" ترک کردے اور کثیر مسلم آبادی کی وجہہ سے (اسرائیل کے ساتھ) اپنے "محتاط" رویہ پر قابو پائے و نیزصیہونی مملکت کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرے۔ انہوں نے کہاکہ مصر اور اردن جیسے متعدد مسلم ممالک، اسرائیل کے ساتھ تعلقات رکھتے ہیں اور ہندوستان کو بھی، اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے میں پس و پیش نہیں کرنا چاہئے۔ 89سالہ شمعون پیرس نے جنہوں نے ماضی میں وزیراعظم اسرائیل کی حیثتے سے خدمات انجام دی ہیں، پی ٹی آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ "ایسے میں جبکہ دیگر مسلم ممالک نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کئے ہیں، ہندوستان، اپنی کثیر مسلم آبادی کے سبب اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں محتاط ہے"۔ ہندوستان کے "محتاط" طریقہ کار کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ "میں یہ کہوں گا کہ ہمارے تعلقات میں قدرے محتاط روی ہے۔ جہاں تک میرا تعلق ہے میں نہیں سمجھتا کہ ایسی (محتاط روی کی) کوئی وجہہ ہے۔ اس احتیاط پسندی کا ایک سبب یا جزوی سبب، ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سے زیادہ، ہندوستان کی داخلی صورتحال سے ہے"۔ اپنے اس نکتہ پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستان، اپنی کثیر مسلم آبادی کے باوجود اسرائیل کے ساتھ تعلقات مستحکم کرسکتا ہے، کہا کہ "مصر کے ساتھ ہمارے تعلقات ہیں جو ایک مسلم ملک ہے۔ اردن بھی ایک مسلم ملک ہے۔ دیگر مسلم ممالک بھی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ہم، احتیاط پسندی پر قابو پاسکیں گے"۔ نوبل امن انعام یافتہ شمعون پیرس نے جو اپنی 90ویں سالگرہ منانے والے ہیں کہا کہ "مسلم اقلیتی فرقہ بہت اہم ہے۔ میں اسی کا حوالہ دے رہا تھا۔ مسلم ممالک کے ساتھ بھی ہمارے تعلقات ہیں"۔

India's large Muslim population should not affect ties: Israel

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں