MiM Relief Committee for Victims of Uttarkhand
ریاست اتراکھنڈ میں آفات سماوی کے متاثرین کیلئے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے 78.75 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیاگیا۔ صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے اتراکھنڈ کے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اس امداد کے ساتھ مجلس، متاثرین کو راحت پہنچانے ایک وفد اتراکھنڈ روانہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس آفات سماوی میں ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے اور کئی ہزار ہنوز پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک قومی سانیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی سانحہ ہے۔ صدر مجلس نے وزیراعظم کے قومی ریلیف کے فنڈکیلئے 6لاکھ روپئے دینے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم کی جانب سے اس خصوص میں ایک فنڈ قائم کیا گیا جو اتراکھنڈ کے سیلاب کے متاثرین کی امدا و راحت کاری کیلئے ہے۔ اس کے علاوہ مجلس کی جانب سے متاثرین کو 20روپئے کی ادویات بھیجی جائیں گی۔ مجلس نے کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل 5ہزار سے زائد کٹس متاثرہ ریاست کو روانہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ان غذائی کٹس پر 52.75 لاکھ روپئے کے اخراجات عائد ہورہے ہیں۔ ان غذائی کٹس کو حیدرآباد میں تیار کیا جائے گا اور اسے مجلس کے وفدکے ساتھ اتراکھنڈ روانہ کیا جائے گا۔ صدر مجلس نے متاثرہ ریاست کو پارٹی کی جانب سے ایک وفد روانہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ سابق کارپوریٹر ایس راج موہن اس وفد کے سربراہ ہوں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں