مغربی بنگال سرمایہ کار مفاد تحفظ بل مرکزی حکومت کے زیرغور - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-08

مغربی بنگال سرمایہ کار مفاد تحفظ بل مرکزی حکومت کے زیرغور - ممتا بنرجی

مرکزی حکومت کی جانب سے چٹ فنڈ کولوٹانے کی خبروں کے درمیان مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعہ کو کہا کہ صدر کی رضامندی کیلئے بھیجے گئے بل پر کچھ وضاحتیں مانگی گئی ہیں۔ ممتا بنرجی نے نامہ نگاروں سے کہاکہ مرکزنے بل نہیں لوٹایا ہے بل بالکل درست ہے۔ مرکز نے صرف تین نکات پر وضاحت طلب کی ہے۔ وہ اس طرح کی وضاحت مانگ سکتے ہیں یہ ان کا استحقاق ہے جن تین نکات پر وضاحت طلب کی گئی ہے، ان میں خاص عدالتوں کے اختیارات میں اضافہ کرنا اور عدالت کی طرف سے پیشگی ضمانت کی منظوری نہیں دینا شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرکز نے جرائم پر نئی تجاویز کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے آج میٹنگ کی ہے اور مرکز کے تمام تین پوائنٹس پر اتفاق کیا ہم آج اپنا جواب بھیج رہے ہیں ہمیں امید ہے کہ مرکز تاخیر نہیں کرے گا اور ہمارے بل کو صدر کی منظوری کیلئے بھیج دے گا۔ ترنمول کانگریس کی حکومت نے مالیاتی اداروں میں مغربی بنگال سرمایہ کار مفاد تحفظ بل 2013بناکر اسے 30 اپریل کو ریاست اسمبلی میں پاس کردیا۔ شاردا چٹ فنڈ گھوٹالے کے بعد یہ بل تیار کیا گیا۔ بائیں بازو اور کانگریس کی جماعتوں کی تنقید پر انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت چوکس ہے اور شاردا چٹ فنڈ گھوٹالے کے سلسلے میں بل کو فوری طورپر پاس کرالیا گیا۔

Mamata: Investor protection Bill has not been returned or rejected

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں