اُردو یونیورسٹی ، پالی ٹیکنیک میں داخلے کیلئے 30/ جون کو کونسلنگ
مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، پالی ٹیکنیک حیدرآباد کے انٹرنس کامیاب طلبہ کیلئے 30/ جون 2013ء کو صبح 9 بجے ، اُردو یونیورسٹی کیمپس، گچی باؤلی حیدرآباد میں کونسلنگ ہوگی۔ اصل اسناد کے ادخال کے سلسلے میں تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ تمام انٹرنس کامیاب طلبہ اسناد اور کسی بھی قو میائے ہوئے بینک سے حاصل کردہ 2,775/- روپئے کی ڈی ڈی جو "مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی" کے نام ہو اور حیدرآباد میں قابل ادا ہو کے ساتھ کی کونسلنگ میں شرکت کریں۔
ڈی ڈی اُردو پر مانو کے پروگرام
مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کی جانب سے منگل 18/ جون اور چہارشنبہ 19/ جون 2013ء کو 8 بجے صبح اور شام 5:30 بجے شام دور درشن اردو چیانل پر "اسلامی فلسفہ" اور "چند مشہور فلسفۂ اسلام" کے زیر عنوان پروفیسر ثناء اللہ ندوی کے انٹرویو ٹیلی کاسٹ ہوں گے۔ جناب رحیم اختر نے انٹرویوز لیے ہیں جبکہ جناب محمد مجاہد علی اس کے پروڈیوسر ہیں۔
MANUU entrance test notification
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں