قاہرہ - اولین ہند - مصر مذاکرات کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-10

قاہرہ - اولین ہند - مصر مذاکرات کا آغاز

ہندوستان اور مصر کے دانشوروں کی تنظیم کے رکن ماہرین کی دوروزہ بات چیت کا آج مصر میں آغاز ہوگیا۔ مذاکرات میں مشترک مفادات، ترقی کے چیلنجس اور ہند۔ مصر شراکت داری کے احیاء کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ امریکن یونیورسٹی قاہرہ میں آبزرور ریسرچ فاونڈیشن نئی دہلی کے اشتراک و تعاون سے مذاکرات کے اولین اجلاس کی میزبانی کی جس میں مصر کی نمائندگی مکتب فکر برائے عالمی امور و عوامی پالیسی کررہا ہے۔ افتتاحی خطبہ دیتے ہوئے ڈین نبیل فہمی نے ہندوستان کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ معاملات سے کیسے نمٹا جائے اس کا سبق ہندوستان سے سیکھا جاسکتا ہے کیونکہ یہ ایک ایسا ملک ہے جس میں کئی مذاہب کے ماننے والے مقیم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مصر کو درپیش اہم چیلنج 21 ویں صدی میں اس کی شناخت قائم کرنا ہے۔ ہندوستانی حکمت عملی کے ماہر ڈاکٹر سی راجہ موہن نے کہاکہ ہمیں نظریات کا باہمی تبادلہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ہم ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ ہندوستانی سفیر برائے مصر نودیف شوری نے کہاکہ انہیں شخصی طورپر یقین ہے کہ لوگ آسانی سے باہم تبادلہ خیال کرکے کافی فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ مقررین نے ہندوستان اور مصر کی کئی مشہور سیاسی شخصیات شامل ہیں۔

India, Egypt think tanks begin dialogue in Cairo

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں