چمپئنس ٹروفی - آج انگلینڈ ۔جنوبی افریقہ پہلا سیمی فائنل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-19

چمپئنس ٹروفی - آج انگلینڈ ۔جنوبی افریقہ پہلا سیمی فائنل

بہترین کارکردگی کی بدولت چمپئنس ٹروفی کے آخری ٹورنمنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرنے والے انگلینڈ اور جنوبی آفریقہ کی ٹیم چہارشنبہ کو کھیلے جانے والے مقابلے میں یقینی جیت حاصل کرکے فائنل میں داخلہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔ انگلینڈ کے کپتان الیسٹر کک پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ ان کی صرف اور صرف خطاب پر نظر ہے۔ ان کے سامنے جنوبی آفریقہ کی ٹیمیں اور ہندوستان اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انگلینڈ کی ٹیم کو حوصلے دیتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ پہلے سیمی فائنل میں زبردست مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ جنوبی آفریقہ کی ٹیم حالانکہ کے بڑے مقابلوں میں عین موقعوں پر کمزور دکھائی دیتی ہے اور اس پر چوکر کا ٹیگ لگ گیا ہے۔انگلینڈ اپنے گروپ میں سرفہرست ہے اس لئے اس کا پہلا سیمی فائنل میں مقابلہ گروپ بی کے دوسرے نمبر کی ٹیم جنوبی آفریقہ سے ہونا ہے۔ انگلینڈ کو سیمی فائنل میں داخلے پر کافی خوشی ہے اور ان کا عزم ہے کہ نہ صرف فائنل میں داخلہ حاصل کریں گے بلکہ خطاب بھی حاصل کریں گے۔ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے 10رن سے ہراکر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا۔ جبکہ جنوبی آفریقہ کا اپنے گروپ میں مقابلہ ویسٹ انڈیز کے ساتھ ٹائی رہا تھا۔ انگلینڈ کے اسٹار کھلاڑی اور کپتان الیسٹر کک حالیہ مقابلوں میں نہ صرف اچھی بیاٹنگ کررہے ہیں بلکہ انہو ں نے بہترین قائدانہ صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کیا ہے۔ انگلینڈ کی بیٹنگ لائن میں کک کے علاوہ ایان بیل، جوناتھن ٹراٹ، جوروٹ، ایان مورگن، جوس بٹلر، روی بوپارا جیسے اچھے بیاٹسمن ہیں جنہو ں نے حریف ٹیموں کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ حالانکہ انگلینڈ کے بولروں نے ابھی تک صد فیصد بھی کارکردگی نہیں دکھائی ہے۔ اسٹورٹ براڈ ،نیوزی لینڈ کے تین وکٹ لینے والے جیمس اینڈرسن، ٹم برسنن اور روی بوپارا نے قابل اطمینان بولنگ کی ہے۔ دوسری جانب جنوبی فریقہ کے پاس ہاشم آملہ، کپتان اے بی ڈی ویلیرس ، جے پی ڈومنی اور کولن انگرام ، فاف ڈو پنیسس ، ڈیوڈ ملر جیسے بیاٹسمن ہیں۔جبکہ بولری کے شعبے میں ریان میک لارین، کرس مورس، لون وابو سو تو سوبے ، آرون فرنانڈیز کو اچھے بولر ہیں۔ جنوبی آفریقہ کو گروپ میاچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت حاصل کرنے کا اچھا موقع تھا لیکن یہ میاچ ٹائی رہا۔ جبکہ اس نے اس سے پہلے پاکستان کو 67 رنوں سے ہرایا تھا۔ جنوبی آفریقہ کی ٹیم اگر انگلینڈ کے خلاف اسی طرح کی کارکردگی کو دہراتی ہے تو وہ آخری ٹورنمنٹ کے فائنل میں داخلہ حاصل کرسکتی ہے۔

England v South Africa, Champions Trophy, semi-final today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں