معاشی مسائل - وزیر خارجہ امریکہ کے دورہ ہند کا اہم موضوع متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-21

معاشی مسائل - وزیر خارجہ امریکہ کے دورہ ہند کا اہم موضوع متوقع

معاشی مسائل جیسے انٹلیکچول پراپرٹی پروٹیکشن، مقامی مواد پر تحدیدات اور راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی بالائی حد مقرر کرنا امکان ہے کہ وزیر خارجہ جان کیری کے آئندہ ہفتہ دورہ ہند کے موقع پر باہمی حکمت عملی پر مبنی مذاکرات کے اہم موضوعات ہوں گے۔ نائب وزیر خارجہ امریکہ برائے جنوبی و وسطی ایشیاء رابرٹ بلیک نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر خارجہ جان کیری اور صدر امریکہ بارک اوباما کو امریکی تاجر برادری، وکالتی گروپس اور ارکان سنیٹ اور ارکان امریکی کانگریس برائے ہندوستان کی تجارتی پالیسیاں سے تک مکتوب وصول ہوئے ہیں۔ رابرٹ بلیک نے کہاکہ یہی موضوعات دورہ ہند کے موقع پر جان کیری کے اہم موضوعات ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاری معاہدہ کے مذاکرات بھی کئے جائیں گے اور جلد ازجلد اس کی تکمیل کی جائے گی۔ امریکہ چاہتا ہے کہ تجارتی پالیسی فورم پر دباؤ ڈالا جائے تاکہ سیول نیوکلیر کی سمت مسلسل پیشرفت جاری رہے۔ جان کیری کے دورہ پاکستان کو ملتوی کرنے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے رابرٹ بلیک نے کہاکہ دورہ کا یہ التواء حکومت پاکستان کی سرزنش کے مترادف نہیں۔ یہ دورہ دیگر وجوہات کی بناء پر ملتوی کیاگیا ہے۔ وزیر خارجہ جان کیری کا دورہ پاکستان کا منصوبہ برقرار ہے اور وہ بعد ازاں پاکستان کا دورہ کریں گے جس کی تاریخوں کا تعین کیا جائے گا جو دونوں ممالک کیلئے سہولت بخش ہوں۔ دورہ پاکستان کے موقع پر دہشت گردی کے مقابلہ اور اس شعبہ میں تعاون کے موضوعات اہم ہوں گے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان جین ساکی نے کہاکہ ہم چند فیصلے کرنا چاہتے ہیں جو پاکستان کی درخواست پر کئے جاءںے گے لیکن ان فیصلوں کیلئے کافی وقت درکار ہوگا۔ امریکہ نے ابھرتی ہوئی طاقئت کی حیثیت سے ہندوستان کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی توسیع کی صورت میں ہندوستان کو سلامتی کونسل کا مستقبل رکن بنانے کی تائید کرے گا۔ وزیر خارجہ جان کیری ہندوستان کے اولین دورہ پر روانگی سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ علاوہ ازیں انہوں نے ہندوستانیوں کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان اس دورہ کے موقع پر اہم بات چیت ہوگی۔ ان کے ویڈیو پیغام کا آغاز انہوں نے نمسکار سے کیا اور کہاکہ یہی وجہہ ہے کہ صدر بارک اوباما اور وہ خود (وزیرخارجہ جان کیری) چاہتے ہیں کہ ہندوستان سلامتی کونسل کا مستقل رکن بن جائے۔ انہوں نے کہاکہ جب بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جائیں اور اس کی توسیع کی جائے، امریکہ ہندوستان کی شمولیت پر اصرار کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہند۔امریکہ تعاون آج جتنا اہم ہے، قبل ازیں کبھی نہیں تھا۔ ہندوستان اور امریکہ کے سیول نیوکلیر تعاون معاہدہ کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

Economic issues likely to dominate John Kerry's visit to India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں