دنیا کی 100 اعلیٰ جامعات میں ایک بھی ہندوستانی یونیورسٹی نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-21

دنیا کی 100 اعلیٰ جامعات میں ایک بھی ہندوستانی یونیورسٹی نہیں

دنیا بھر میں 50 سال سے کم قدیم100 اعلی یونیورسٹیز کی فہرست میں ہندوستان کی کسی یونیورسٹی(جامعہ) کانام نہیں ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہندوستانی یونیورسٹیز کو مالیاتی مسائل اور وسائل کا سامنا ہے اور وسائل کی بھی کمی ہے۔ فہرست اخبار "دی ٹائمز" نے شائع کی ہے۔ دنیا کی 100 "ینگ"(50سال سے کم) یونیورسٹی کی فہرست میں جنوبی کوریا کی پوہنگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی کو متواتر دوسرے سال بھی پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔ فہرست کل شائع ہوئی۔ نئی یونیورسٹیز کی اصطلاحوں میں چین اور روس کی جامعات بھی پیچھے ہیں۔ "دی ٹائمز ہائر ایجوکیشن" کے ایڈیٹر فل بیاٹی نے بتایاکہ "جنوبی کوریا کا تجربہ بتاتا ہے کہ محکم سیاسی عزم کی حامل اقوام کیلئے نسبتاً کم مدت میں عالمی درجہ کی یونیورسٹیز کا قیام کرنا، عین ممکن ہے۔ ایسی یونیورسٹیز، امریکہ اور برطانیہ کی روایتی مشہور یونیورسٹیز سے مسابقت کرسکتی ہیں۔ ہم نے 50سال سے کم قدیم ہندوستانی یونیورسٹیز کی ایسی زیادہ مثالیں نہیں پائی ہیں۔ ان یونیورسٹیز کی بحالت موجودہ سخت عالمی معیارات سے مسابقت درپیش ہے۔ فہرست میں کوریا کے اڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی( کے اے آئی ایس ٹی) کو تیسرا مقام ملا ہے جبکہ ماضی میں اس کو پانچواں مقام ملا تھا۔ ہانگ کانگ کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی اب پانچویں سے چوتھے مقام پر آگئی ہے۔ برطانیہ کے صرف ایک ادارہ یعنی یونیورسٹی آف یارک کو ساتواں مقام ملا ہے۔

Not a single Indian university in world's top 100 list

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں