عشرت جہاں کیس - پانڈے کو گرفتار کرنے سی بی آئی کوشش میں شدت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-27

عشرت جہاں کیس - پانڈے کو گرفتار کرنے سی بی آئی کوشش میں شدت

احمد آباد
گجرات ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈی جی پی، پی پی پانڈے کی داخل کردہ رخواست پر سماعت کو ملتوی کردیا ہے۔ پانڈے نے اپنی درخواست میں عشرت جہاں فرضی انکاونٹر کے سلسلے میں 2004ء میں سی بی آئی کی جانب سے ان کے خلاف داخل کردہ ایف آئی آر کو کالعدم قرار دینے کی التجا کی تھی۔ جسٹس ہرشا دیوانی نے اگلی سماعت 28 جون کو مقرر کی ہے کیونکہ تحقیقاتی ایجنسی نے ان بنیادوں پر اس کیس کی تحقیقات کی مخالف کی ہے کہ اس عدالت کی ایک ڈویژن بنچ نے پہلے ہی سے انکاونٹر کی سماعت کررہی ہے اور اس لئے پانڈے کی درخواست کو بھی اسی بنچ کے سامنے پیش کیا جانا چاہئے۔ جسٹس جنیت پاٹل اور ابھیلا شا کماری پر مشتمل ڈویژن بنچ تحقیقات کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ایجنسی کو ہدایات بھی جاری کررہی ہے۔ اسی دوران جاوید شیخ عرف پرنیش پلے کے باپ گوپی ناتھ پلے نے اس کیس میں فریق بنائے جانے کی درخواست دی۔ ایک مقامی عدالت نے پانڈے کو اس کیس میں اشتہاری مجرم قرار دیا ہے جس کی وجہہ سے وہ ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے ہیں اور انکاونٹر کیس میں ان کے خلاف ایف آئی آر کو کالعدم کرنے کی درخواست کی ہے۔

نئی دہلی
سی بی آئی نے فرضی انکاونٹر کے سلسلہ میں پی پی پانڈے کو گرفتار کرنے کیلئے اپنی کوششوں میں شدت پیدا کردی ہے کیونکہ وہ جلد ہی عشرت جہاں فرضی انکاونٹر میں چارج شیٹ کوقطعیت دینے والی ہے۔ سی بی آئی کے ذرائع نے کہاکہ ایجنسی اس بات کی کوشش کررہی ہے کہ وہ پانڈے کو تلاش کرلے جسے عدالت نے اشتہاری مجرم قرار دیا ہے۔ تحقیقاتی یجنسی چارج شیٹ پیش کرنے سے قبل مذکورہ انکاونٹر کے سلسلے میں پانڈے سے پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے۔ امکان ہے کہ 4 جولائی کو اس کیس کے سلسلہ میں تمام ملزمین کے خلاف چارج شیٹ پیش کی جائے گی۔

Ishrat case: CBI intensifies efforts to arrest Gujarat IPS officer

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں