شیو سینا سربراہ بال ٹھاکرے کی یادگار - کلب پارک پر متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-21

شیو سینا سربراہ بال ٹھاکرے کی یادگار - کلب پارک پر متوقع

شیوسینا کے سربراہ بال ٹھاکرے کی یادگار دادر میں شیواجی پارک کے مقابل مئیر بنگلے کے پاس واقع پارک کلب میں قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس کا اعلان شیوسینا لیڈر منوہر جوشی نے ایک بیان میں کیا ہے۔ کلب پارک مئیر بنگلے کے عقب میں واقع ہے اور حال ہی میں اس کی لیز بھی ختم ہوچکی ہے۔ کلب انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کلب کی لیز میں توسیع نہیں کی جائے گی اور یہاں بال ٹھاکرے کی یادگار قائم کی جائے گی۔ شیوسینا کے رہنما بال ٹھاکرے کی شیواجی پارک سے وابستگی تھی اور شیوسینا لیڈر شپ بھی اس کے حق میں تھی کہ یہاں یادگار قائم کی جائے، لیکن شہریوں کے احتجاج کے نتیجہ میں پاکر کلب کی زمین پر یادگار بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بال ٹھاکرے کی آخری رسومات کے بعد شیوسینا وہیں یادگار کے حق میں تھی لیکن بعد میں حکومت کی مداخلت اور ادھو ٹھاکرے کے سمجھانے پر فیصلہ بدلا گیا اور اب کلب پارک میں یادگار بنائی جائے گی۔ لیکن بی ایم سی اور ریاستی حکومت نے اب تک کوئی اعلان نہیں کیا ہے اس لئے تنازعہ برقرار ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں