مغربی بنگال - وقت پر پنچایت انتخابات کا مسئلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-04

مغربی بنگال - وقت پر پنچایت انتخابات کا مسئلہ

ریاست کے پنچایت وزیر سبرتو مکھرجی نے کہاکہ ریاست میں اگروقت پر پنچایت انتخاب نہیں ہوتا ہے تو اس کیلئے عدالت ذمہ دار ہو گا۔ یہ باتیں مسٹر مکھرجی بائیں بازو کی جماعتوں کی جانب سے جلد پنچایت انتخابات کرائنے جانے کو لے کر میمو دئیے جانے کے بعدنامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں کہیں ۔ قابل ذکر ہے کہ پنچایت انتخابات میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کولے کر ریاستی حکومت سے اختلافات ہونے کی وجہہ سے فی الحال یہ معاملہ عدالت میں زیر غور ہے ۔ ریاستی حکومت بغیر مرکزی فورسس کی تعیناتی کے انتخابات چاہتی ہے جبکہ ریاست الیکشن کمیشن مرکزی فورسز کی نگرانی میں انتخابات کی حامی ہے ۔ مسٹر مکھرجی نے نے کہاکہ ریاستی حکومت بھی چاہتی ہے کہ جلد اور وقت پر پنچایت انتخابات ہو۔ ریاستی حکومت وقت پر پنچایت انتخابات کی حامی ہے ۔ اسی کے پیش نظر ہی ریاستی حکومت نے دوبارہ پنچایت انتخابات کرانے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کی تھی لیکن انتخابات نہیں ہوپائے ۔ دوسری جانب کولکتہ سی پی ایم ممبر اسمبلی انیس الرحمن کی قیادت میں بائیں بازو کی اسمبلی کے نمائندوں نے پنچایت وزیر سبرتو مکھرجی کو میمورنڈم دیا اور جلد پنچایت انتخابات کرانے کی مانگ کی۔ مسٹر مکھرجی سے ملاقات کے بعد مسٹر رحمان نے کہاکہ ملک میں پنچایت راج نظام ایک طاقتور نظام ہے ۔ 34سال کے بایاں محاذ کے دور اقتدار میں مسلسل وقت پر پنچایت انتخابات ہوئے ہیں لیکن اس سال الیکشن کمیشن اور ریاستی حکومت کے درمیان تعطل کی وجہہ سے پنچایت انتخابات غیر یقینی ہو گیا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی پنچایت انتخابات ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وقت پر پنچایت انتخابات نہیں ہوئے تو ریاست میں آئینی بحران کی صورتحال ہو جائے گی۔ اس لئے وقت پر پنچایت انتخابات کرائے جانے کی ضرورت ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں