ریلائنس انڈسٹریز - بدعنوانی معاملے میں 11 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-04

ریلائنس انڈسٹریز - بدعنوانی معاملے میں 11 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد

سرمایہ منڈی کے منضبط کرنے والے قومی تمسکات اور تبادلہ بورڈ (سیبی) نے ملک کے بڑے صنعتی گروپ ریلائنس انڈسٹریز لیمیٹیڈ پر توانائی کے شعبہ کی ایک یونٹ کو بد عنوانی کے معاملے کا قصوروار قراردیتے ہوئے اس پر 11 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔ سیبی نے ریلائنس انڈسٹریز کی ریلائنس پیٹروانویسٹمنٹ لیمٹیڈ کو سال 2007 میں رقم میں خرد برد کرنے کا قصوروار قراردیا ہے اور اس پر 20 لاکھ ڈالر یعنی تقریباً 11 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔ جسے ادا کرنے کے لیے کمپنی کو 45 دن کی مہلت دی گئی ہے ۔ سیبی نے کہا ہے کہ کاروبار کرکے تین کروڑ 38 لاکھ روپے کا منافع کمایا تھا جس کے لیے خفیہ طریقے سے اطلاع حاصل کی گئی تھی ۔ سیبی کی ویب سائیٹ کے مطابق یہ خفیہ اطلاع منافع کی تقسیم اور اجتماعی ٹیکس کمپنیوں کے انضمام سے متعلق تھی ۔ ریلائنس انڈسٹریز گروپ کی ہی ایک کمپنی نے ریلائنس پیٹرو انویسٹمنٹ لمیٹیڈ کو یہ کاروبار کرنے کے لیے بلا سود قرض مہیا کرایا تھا ۔ اس معاملے پر ریلائنس انڈسٹریز گروپ نے اب تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے ۔

Reliance subsidiary fined Rs 11 cr for insider trading

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں