چٹ فنڈ اسکام - سی بی آئی تحقیقات کی مخالفت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-05

چٹ فنڈ اسکام - سی بی آئی تحقیقات کی مخالفت

مغربی بنگال سرکار نے کروڑوں روپے کی چٹ فنڈ گھوٹالے کی سی بی آئی جانچ کی مانگ کی مخالفت کی اور کلکتہ ہائی کورٹ میں جمعہ کو ایک حلف نامہ دائر کرکے دعویٰ کیا کہ اس مرحلے میں پولیس کی جانچ کے قابل اعتماد ہونے پر شک کیا جاسکتا ہے ۔ چیف جسٹس ارون مشرا اور جسٹس جئے مالا باگچی کی بنچ کے سامنے (ریاستی حکومت کی طرف سے) دائر حلف نامے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس مرحلے میں تفتیش مرکزی تفتیش بیورو (سی بی آئی) کو سونپنے کی کوئی بھی ہدایت جلدی ہوگی ۔ حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس انتظامیہ نے حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے بڑی مستعدی سے کارروائی کی ۔ تحقیقات کے سلسلے میں ریاست مدعا علیہ کی طرف سے کوئی نرمی نہیں برتی گئی ۔ اہم ملزم گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ اس مرحلے میں تفتیش کے قابل اعتماد ہونے پر شک نہیں کیا جاسکتا ۔ شاردا گروپ کے سربراہ سدا پتیو سین کو اس کے دو ساتھیوں کے ساتھ کشمیر کے سونمارک میں ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا ۔ وہ فی الحال بدھان نگر پولیس کی حراست میں ہیں جو معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔ سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرنے والی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت نے اسے سیاست زدہ بتایا اور کہا کہ یہ قابل غور نہیں ہے ۔ بعد ازاں کلکتہ ہائی کورٹ نے کروڑوں روپے کے شاردا چٹ فنڈ گھوٹا لے کی جانچ مرکزی جانچ بیورو(سی بی آئی) سے کرانے کے مطالبہ سے متعلق مفاد عامہ کی درخواستوں کی سماعت بدھ تک کے لیے ملتوی کردی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں