ایل بی ٹی ختم کرنے سے حکومت کا صاف انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-05

ایل بی ٹی ختم کرنے سے حکومت کا صاف انکار

سنیچر کو ریاستی وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان اور تاجروں کی تنظیم ، فیڈریشن آف ایسوسی ایشن آف مہاراشٹرا (ایف اے ایم) ، سمیت دیگر تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ لوکل باڈی ٹیکس(یل بی ٹی) کے تعلق سے ہونے والی بات چیت ناکام ہوگئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے ایل بی ٹی ختم کرنے سے صاف انکار کردیا ہے ۔ ااس کے خلاف تاجروں کی تنظیموں نے اپنی ہڑتال میں مزید شدت پیدا کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
سرکاری گیسٹ ہاؤز سہیادری میں وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چاہان اور تاجروں کی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں ریاستی چیف سیکریٹریز کے علاوہ ممبر پارلیمنٹ ملند دیورا، رکن اسمبلی امین پٹیل ، فیڈریشن آف ایسوسی ایشن آف مہاراشٹرا کے صدر موہن گرنانی ، ریڈی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن کے صدر اقبال میمن( آفیسر) سمیت دیگر تاجروں کی تنظیموں کے نمائندے شریک تھے ۔
میٹنگ کے بعد اقبا؛ میمن (آفیسر) نے بتایا کہ تاجروں نے ایل بی ٹی کی سخت مخالفت کی اور اسے ختم کرنے کا مطالبہ کی امگر وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے ایل بی ٹی کو ختم کرنے سے صاف انکار کردیا اور کہا کہ اس سے سرکار کو 13 ہزار کروڑ روپے کی آمدنی ہوگی ۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ ممبئی کی ترقی میں تاجروں کا بہت بٹا تعاون ہے مگر ایل بی ٹی کو ختم نہیں کیا جاسکتا ۔
اقبال میمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ چوہان نے یقین دلایا ہے کہ تاجروں کو ہراسان نہیں کیا جائے گا ۔ اقابل میمن (آفیسر) کے مطابق جس تاجر کی ایک لاکھ روپے سالانہ فروخت ہے یعنی 275 روپے روزانہ ، اسے ایل بی ٹی کے تحت رجسٹریشن لازمی قرار دیا گیا تھا لیکن اب سرکار نے اسے ایک لاکھ کے بجائے 3 لاکھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے یعنی جس تاجر کے مال کی فروخت روزانہ ساڑے 8 سو روپے ہے ، اسے ایل بی ٹی کے تحت رجسٹریشن کرانا ہوگا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک چنا بیچنے والے اور پان کی پٹی والے کے مال کی فروخت بھی روزانہ ساڑے 8 سو روپے سے زیادہ ہوتی ہے ۔ اس کا مطلب صاف ہے کہ انھیں بھی ایل بی ٹی رجسٹریشن کرانا ضروری ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سرکار کا یہ فیصلہ مناسب نہیں ہے ۔
ریڈی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن کے صدر نے مزید کہا کہ حکومت نے صاف طور پر ایل بی ٹی ختم ہونے سے انکار کردیا ہے اس لیے تاجروں کی تنظیموں نے ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تاجروں کی سار تنظیموں کا یہی موقف ہے کہ ایل بی ٹی ختم کرنے کے لیے سرکار کو مجبور کردیا جائے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں