لوک سبھا میں وندے ماترم تنازعہ - بی۔ایس۔پی رکن برق کا معافی سے انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-10

لوک سبھا میں وندے ماترم تنازعہ - بی۔ایس۔پی رکن برق کا معافی سے انکار

بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق نے آج کہاکہ وہ قومی ترانہ ’’وندے ماترم‘‘ گائے جانے کے دوران لوک سبھا سے واک آوٹ کرنے کیلئے معافی نہیں مانگیں گے۔ ایک نیوز چینل کو دئیے اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ وندے ماترم گانے کی اجازت مذہب اسلام میں نہیں ہے‘ اس لئے جب وندے ماترم کی دھن ایوان میں بجائی گئی تو میں باہر چلاآیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے بلکہ 1997ء میں بھی میں نے اس معاملے پر واک آؤٹ کیا تھا۔ وندے ماترم اسلام کی روایت کے خلاف ہے‘ اس لئے آئندہ بھی میں اس معاملے میں وہی کروں گا جو میں نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ میں قومی گیت کا احترام نہیں کرتا لیکن میں نیشنل اینتھم (راشٹر گان) کا احترام کرتا ہوں‘ جب تک میں زندہ ہوں‘ میں وندے ماترم نہیں گاؤں گا۔ ہم صرف خدا کی عبادت کرتے ہیں‘ ہماری طرح مسلمان بھی وندے ماترم کہنا پسند نہیں کرتے‘ میں اس کیلئے اسپیکر میرا کمار سے معافی نہیں مانگوں گا اور نہ ہی کوئی معافی نامہ ان تک پہنچاؤں گا۔ واضح ہوکہ کل لوک سبھا میں قومی گیت ’’وندے ماترم‘‘ کی دھن بجائی گئی‘ جس کے دوران شفیق الرحمن برق اپنا احتجاج درج کرتے ہوئے ایوان سے باہر نکل آئے تھے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں