ترنمول سے کانگریس کی کوئی جنگ نہیں ہے - سناتن مکرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-10

ترنمول سے کانگریس کی کوئی جنگ نہیں ہے - سناتن مکرجی

ترنمول کانگریس سے 36 کا انکڑے کے باوجود کانگریس کی لڑائی بایاں محاذ کے ساتھ ہی ہوگی اور میری جیت طئے ہے۔ ہوڑہ لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے امیدوار سناتن مکھرجی نے یہ باتیں کہیں۔ انہوں نے کہاکہ چٹ فنڈ کی آنھدی میں وہ بڑی آسانی سے ترنمول کانگریس کو سمیٹ لیں گے۔ مسٹر مکھرجی نے کہاکہ ان کی لڑائی بایاں محاذ سے ہے۔ انہوں نے کہاکہ وجہہ یہ ہے کہ بایاں محاذ ڈسپلن پارٹی ہے‘ جبکہ ترنمول کانگریس انڈسپلن پارٹی ہے۔ ترنمول کانگریس سے انتخابی جنگ کا کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا ہے۔ مسٹر مکھرجی نے کہاکہ اگرچہ 2009ء کے انتخابات میں ترنمول کانگریس‘ کانگریس کے درمیان اتحاد تھا‘ باوجود اس کے ذیلی انتخابات میں ان کی جیت یقینی ہے۔ ہوڑہ لوک سبھا سیٹ کا ٹکٹ ملنے کے بعد سناتن مکھرجی نے بات چیت کے دوران کہاکہ اتحاد نہیں ہونے پر انہیں کوئی نقصان نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس نے چٹ فنڈ کے ذریعے سے لوگوں کو مکمل طورپر بیوقوف بنایا ہے اور ترنمول کانگریس اب اپنے ہی جال میں پھنس چکی ہے۔ یہ حکومت گذشتہ 2سالوں میں پوری طرح ناکام رہی ہے۔ آئندہ اسمبلی انتخابات میں نتیجہ کچھ اور ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ میں 44 سالوں سے ہوڑہ کا باشندہ ہوں۔ ایک وکیل ہونے کے ناطے عوام انہیں جانتے ہیں۔ وہ ہمیشہ سے سماجی کام سے جڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات جیتنے کے بعد ان کیلئے کیا چیلنج ہوڑہ شہر میں محکمہ صحت ہوگا۔ شہر کے تمام اسپتالوں کی حالت اتنی خستہ ہے کہ وہاں مریضوں کا بنیادی علاج بھی ٹھیک سے نہیں ہوتا ہے۔ لچر محکمہ صحت کو ٹھیک کرنا ہی ان کی سب سے بڑا چینلج ہے۔ سلکیہ میں فلائی اورر برج تعمیر‘ ٹریفک کے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے سلکیہ میں فلائی اورر بننا ضروری ہے لیکن کسی کو بغیر نقصان پہنچائے پل بننا چاہئے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں