ایل بی ٹی تنازعہ - تاجر برادری مہارشٹرا چھوڑنے پر مجبور ہوگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-10

ایل بی ٹی تنازعہ - تاجر برادری مہارشٹرا چھوڑنے پر مجبور ہوگی

لوکل باڈی ٹیکس( ایل بی ٹی) سے متعلق حکومت مہاراشٹرا کے فیصلے سے ناراض ٹریڈرس نے خود کو منتقل کرنے کی وارننگ دی ہے۔ واضح ہوکہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم اکتوبر سے آکٹرائے کی جگہ پر ایل بی ٹی نافذ کیا جائے گا جوکہ 2فیصد سے 4فیصد تک ہوگا۔ ایل بی ٹی سے ٹیکس کا متبادل حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ممبئی میونسپل کارپوردیشن ہرسال آکٹرائے کی وجہہ سے تقریباً 2ہزار کروڑ روپے کے محصول کا نقصان برداشت کررہی تھی‘ کم آکٹرائے ادا کرنے کیلئے ٹریڈرس میونسپل افسران اور سیاست دانوں کی ملی بھگت سے اپنے سامان کی قیمت مبینہ طورپر کم ظاہر کرتے ہیں۔ ماہم ماٹو نگا اینڈ شیواجی پارک شاپ اونرس اسوسی ایشن کے سکریٹری جینتی نندو کے مطابق ایل بی ٹی کے سبب پیپر ورک بڑھ جائے گا‘ انہوں نے کہاکہ ہمارے لئے ہر ماہ مقررہ مدت سے قبل ایل بی ٹی کی ادائیگی مشکل ہوگی‘ انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں کاروبار کیلئے گجرات مدعو کرہرا ہے۔ سی ایم چوہان ایم بی ٹی پر بضد ہیں‘ ہم پریشان ہیں اور اپنا کاروبار کسی دوسری ریاست میں منتقل کرسکتے ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں