ترنمول حکومت کے 2 سال - مغربی بنگال کی کارکردگی باقی ملک سے بہتر - ممتا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-21

ترنمول حکومت کے 2 سال - مغربی بنگال کی کارکردگی باقی ملک سے بہتر - ممتا

ترنمول کانگریس کی حکومت کے 2سال پورے ہونے کے موقع پر آج وزیراعلیٰ نے کہاکہ 2سال کی مدت میں ان کی حکومت کی کارکردگی کا محاسبہ کرنے کیلئے مناسب نہیں ہے۔ اور وہ بھی ایسی حکومت جو بایاں محاذ کی 34 سالہ اقتدار کا بوجھ اٹھارہی ہو۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ 2سال کی مدت کسی نئی حکومت کا محاسبہ کرنے کیلئے کوئی بڑی مدت نہیں ہے۔ 34 برسوں کا بوجھ اٹھارہی اس نئی حکومت پر 2لاکھ کروڑ روپئے کا قرض بھی ہے اور اسے وراثت میں تباہ حال ریاست ملی تھی۔ یاد رہے کہ ممتا بنرجی کی سربراہی والی ترنمول کانگریس کی حکومت نے گذشتہ 20مئی 2011ء کو اقتدار میں آئی تھی۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سال 2012-13 کے دوران ان کی ریاست نے اقتصادی اور سماجی ترقی کے کئی شعبوں میں قومی اوسط سے زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مغربی بنگال میں اپنی حکومت کے 2سال پورے کرنے کے موقع پر ممتا نے کہاکہ ریاست میں مجموعی گھریلو مصنوعات(جی پی ڈی)، زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبے میں قومی اوسط کے مقابلے میں زیادہ ترقی کی۔ ممتا نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر لکھا کہ سال 2012-13 میں جہاں ملک کی جی ڈی جی 4.96 فیصد، زراعت کی شرح نمو 1.79 فیصد، صنعتی ترقی کی شرح 3.12 فیصد رہی، وہیں مغربی بنگال کی جی ڈی پی 7.6 فیصد، زراعت ترقی کی شرح 2.56 فیصد، صنعت ترقی کی شرح 6.24 فیصد اور سروسز کے شعبہ میں ترقی کی شرح 9.48 فیصد رہی۔ ممتا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس سال 32ہزار کروڑ روپئے کا ریونیو جمع کیا گیا، جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 30فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار ضمانت ایکٹ (منریگا) کے تحت سال 2012-13 کے دوران ملے گرانٹ کو خرچ کرنے کے معاملے میں بھی مغربی بنگال ملک میں پہلے مقام پر ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں