ٹمل ناڈو مسلم جماعتوں کی کرناٹک وزیر اعلی سے ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-22

ٹمل ناڈو مسلم جماعتوں کی کرناٹک وزیر اعلی سے ملاقات

ٹمل ناڈو مسلم سیاسی و سماجی جماعتوں کی فیڈیریشن کی کرناٹک وزیر اعلی سے ملاقات متوقع
ٹمل ناڈومسلم سیاسی و سماجی جماعتوں کے فیڈیریشن کے لیڈروں کا ماننا ہے کہ گذشتہ سترہ اپریل کو بنگلور میں ہو ئے بم دھماکہ کا مقصد اسمبلی الیکشن میں بی ۔ جے ۔ پی کو فا ئدہ پہونچانے کے علاوہ کچھ نہیں ۔ فیڈیریشن کے لیڈروں نے چنئی اور کو ئمبتور پو لیس سے ملاقات کی ، دونوں جگہ پو لیس نے یہ کہہ کر اپنا دامن چھڑا لیا کہ ، اس کیس میں انکا کچھ رول نہیں، بلکہ پوری تحقیق و تفتیش بنگلور پو لیس کر رہی ہے اور ساری گرفتاریاں بھی اسی نے کی ہے ۔ اس لحاظ سے فیڈیریشن کا خیال ہے کہ انہیں اس سلسلہ میں کر نا ٹک کے نو منتخب وزیر اعلی سدّا را میا سے ملنا چا ہئے۔گذشتہ دو سال قبل ملّی مسائل کے حل کے لئے ٹی ۔ ایم ۔ ایم ۔ کے،ایس۔ ڈی ۔ پی ۔ آئی، ایم ۔ایم ۔کے، انڈین نیشنل لیگ،آل انڈیا ملّی کونسل،اسلامی بیداری فورم، متحدہ سنت جماعت فورم ،ولفئیر پا رٹی آف انڈیا پر مشتمل تےئیس مسلم تنظیموں کی ایک محاذ قائم کی گئی ۔ کو ئمبتور میں ایک پریس کانفرنس کے دوراں فیڈیریشن کے ذمہ داروں نے ٹمل ناڈو اور کر ناٹک پو لیس کے متعلق اپنا خدشہ ظاہر کیا کہ اس کیس میں اب وہ قابل اعتماد باقی نہ رہے ۔ ٹمل ناڈو ایس۔ ڈی ۔ پی ۔ آئی کے صدرکے ۔ کے۔ ایس۔ ایم تہلان باقوی نے اسی بات کو دہرا تے ہو ئے کہا کہ ہمیں ٹمل ناڈو اور کر ناٹک پو لیس پر اب اعتماد نہیں ۔ کیونکہ دو نوں نے مبیّنہ طوراقلیتی طبقہ کے نو جوانوں کو نشانہ بنا یا، اورانہیں بنگلور بم بلاسٹ کیس کے تحت گرفتار کیا ہے ۔ اسی لئے ہم اس کیس میں سی ۔ بی ۔ آئی جانچ کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعلی جئے للیتا پر بھی نکتہ چینی کر تے ہو ئے کہا کہ جب مرکز نے یہاں ٹمل ناڈو میں این ۔ سی ۔ ٹی ۔ سی سنٹر بنا نے کا ا رادہ کیا تو فوراً سر کار نے یہ کہہ کر اس کو مسترد کر دیا کہ ، اس سے صو بائی سر کار کی آزادی اور خود مختاری میں خلل پڑیگا۔ مگر جب کر ناٹک پو لیس ٹمل ناڈو آ کر بے قصو ر معصوم نو جوانوں کو گرفتار کر رہی ہے تو یہی ٹمل ناڈو پو لیس خا موش تماشائی بنی ر ہی۔ تہلان باقوی نے نامہ نگاروں کو مزید تفصیلات بتا تے ہو ئے کہا کہ کچن بخاری اور کو ئی نہیں ، بلکہ کو ئمبتور بم بلاسٹ کے عمر قید ملزماں کی قانونی امداد کر رہے ایک سماجی رضا کار ہیں۔ کچھ دنوں قبل جب بنگلور پو لیس کی جانب سے کچن بخاری سمیت چھ ملزماں کو انکے گھروں کی جا نچ کے لئے کو ئمبتور لا یا گیا تو کچن بخاری نے اپنی بیوی کو بتا یا کہ و ہ کس طرح بنگلور پو لیس کے نا جا ئز عتاب کا شکا ر اور طرح طرح سے ستا ئے گئے ہیں پی ۔ عبدالصمد جنرل سکریٹری ٹی ایم ۔ایم ۔کے نیاپنی جماعت کے موقف کاا عادہ کر تے ہو ئے کہا کہ بے قصور ملزمان اگر رہا نہیں کئے گئے تو انکی جماعت صو بہ بھر میں احتجاجی مظاہرے کریگی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں