حیدرآباد چو محلہ پیلس میں خطاطی گیلری کی تیاریاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-22

حیدرآباد چو محلہ پیلس میں خطاطی گیلری کی تیاریاں

چو محلہ پولیس خلوت میں ان دونوں خطاطی گیلری کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ڈائرکٹر چومحلہ پیالس کشن راؤ کی نگرانی میں کنزرویٹر سالار جنگ میزیم جناب احمد علی اس گیلری کی تیاری میں اہم رول ادا کررہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ چو محلہ پیالس میں 1450ء میں طبع کردہ قرآن مجید کے قدیم نسخے موجود ہیں جو مملوک عہد میں خطہ کوفی میں تحریر کردہ ہیں۔ اس گیلری میں قرآن مجید کے جملہ 28 نسخے رکھے جائیں گے جن میں 2قرآن مجید کے نسخے ایسے ہیں جن کو آصف جاہ سوم نواب سکندر جاہ بہادر نے اپنی خواہش پر لکھوائے ہیں جو خطہ ثلث اور خطہ نسخ میں تحریر کردہ ہیں۔ اس کے علاوہ کلام مجید کا ایک ایسا نسخہ بھی ہے جو مکمل قرآن 9x7 سائز کے کپڑے پر تحریر کیا گیا ہے۔ قرآن مجید کا ایک نسخہ ایسا ہے جو کاغذ کی ایجاد کے صدیوں بعد کپڑے پر طبع کیا گیا ہے اور اس نسخہ میں کلام مجید کا ترجمہ 4زبانوں اردو، ہندی، پشتو اور فارسی میں کیا گیا ہے۔ اس گیلری میں 3نسخے بہت ہی نادر و نایاب ہیں جو چاول کے بنے ہوئے کاغذ پر لکھے گئے ہیں اور اس کی تزئین اور آرائش میں قیمتی پتھروں کی روشنائی استعمال کی گئی ہے۔ جیسا کہ نیلے رنگ کیلئے زبرجد پتھر کا استعمال کیاگیا۔ سرخ رنگ کیلئے شخبرٹ پتھر استعمال کیا گیا۔ ہرے رنگ کیلئے زمرد اور سفید رنگ کیلئے سانچے موتیوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس میں ایک اور خاصیت یہ بھی ہے کہ قرآن مجید کی یہ تحریر دکشمیری پیپر مشی کے کام سے مرصع ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں