لندن میں مشتبہ دہشت گردانہ حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-23

لندن میں مشتبہ دہشت گردانہ حملہ

برطانیہ میں ایک مبینہ دہشت گردانہ حملے میں 2لوگوں نے آج ایک شخص کا سر قلم کردیا جسے برطانوی فوجی بتایا جاتا ہے بعد میں برطانوی پولیس نے دونوں حملہ آوروں کو گولی مارکر زخمی کریا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایاکہ لندن میں فوج کی بیرک کے نزدیک اوول واچ اسٹریٹ پر ایک فوجی کو قتل کردئیے جانے کی خبر کے بعد برطانوی پولیس حرکت میں آئی اور اس نے 2 لوگوں کو گولی ماردی۔ کمانڈر سیما نے لیچ فورڈنے کہاکہ پولیس نے 2لوگوں کو گولی ماری ہے جن کے بارے میں ابتدائی خبروں کے مطابق ہمارا ماننا ہے کہ ان کے پاس ہتھیار تھے۔ برطانیہ کے وزیر داخلہ نے اس واقعہ پر غور و خوص کرنے کیلئے ہنگامی میٹنگ طلب کی۔ وہائٹ سیل کے ذرائع نے بی بی سی کو بتایاکہ پوری طرح شبہ ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردانہ حملہ ہے۔ لیکن پولیس نے ابھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ لندن ایمبولینس سرویس نے واقع میں ایک شخص کے مرنے کی تصدیق کی ہے۔ اس نے کہاکہ 2لوگوں کو اسپتال لے جایا گیا جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ ایک شخص ائیر ایمبولینس سے جبکہ دوسرے کو سڑک کے راستہ لے جایا گیا۔

Soldier hacked to death in suspected terror attack in London

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں