امریکہ - ایمگریشن اصلاحات بل کی منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-23

امریکہ - ایمگریشن اصلاحات بل کی منظوری

ایمگریشن بل جو ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور زائد از11ملین غیر دستاویزی تارکین وطن بشمول 2,60,000 سے زیادہ ہندوستانیوں کیلئے شہریت کی راہ فراہم کرتا ہے H-1B ویزوں کو بڑھاتا ہے، آج اپنی پہلی قانون سازی آزمائش میں کامیاب ہوگیا۔ سینٹ کی عدلیہ کمیٹی نے اپنے غور وخوص کے پانچویں روز جس میں جامع ایمگریشن اصلاحات بل..... قانون سرحدی سلامتی، معاشی موقع اور ایمگریشن جدید کاری.... میں 300 ترامیم پر غور ہوا، اس بل کو 13-5 ووٹوں کی اکثریت سے منظور کرلیا۔ اس بل کو کلیدی سینٹ کمیٹی کی منظوری H-1B ویزا توسیع منصوبہ پر قانون سازوں کے مابین معاملت طئے ہوجانے کے بعد ہی ہوئی۔ یہ بل (نمبر744) اب منظوری کیلئے سینٹ سے رجوع کیا جارہا ہے جہاں غوروخوص کا ایک اور دور اور سخت تول مول کا مشاہدہ ہونے کی توقع ہے۔ اسے 100نشستی سینٹ میں منظوری کیلئے 60 ووٹ درکار ہیں۔ اس بل کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر بارک اوباما نے کہاکہ یہ بل ان دانشمندانہ اصلاحات کے اصولوں کے ساتھ بڑی حدتک ہم آہنگ ہے جو انہوں نے تجویز کئے اور شکستہ ایمگریشن سسٹم کو ٹھیک کرنے کے چیلنج سے نمٹتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترمیمی عمل کے نتیجے میں مزید بہتری آجائے گی۔

US immigration bill passed by Senate Judiciary Committee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں