سہراب الدین فرضی انکاؤنٹر - بی جے پی لیڈر سے پوچھ گچھ کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-19

سہراب الدین فرضی انکاؤنٹر - بی جے پی لیڈر سے پوچھ گچھ کا امکان

سہراب الدین شیخ فرضی تصادم معاملے میں بی جے پہی لیڈروں کی مصیبتیں بڑھتی جارہی ہیں۔ اس مشہور مبینہ فرضی انکاونٹر کیس میں سی بی آئی اب تک بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی چوٹی کے لیڈروں سے پوچھ گچھ کرچکی ہے۔ پہلے کٹاریا اور اب بی جے پی کے سابق قومی جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا ممبر اوم پرکاش ماتھر کا نام سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں سی بی آئی آئندہ چنددنوں میں پوچھ گچھ کیلئے ماتھر کو بلاسکتی ہے۔ وہیں اس معاملے میں راجستھان کے سابق وزیر داخلہ اور موجودہ اپوزیشن لیڈر گلاب چند کٹاریا کو ملزم بنائے جانے کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی نے راجستھان بند کا اعلان کیاتھا۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ کٹاریا کو اس معاملے میں جان بوجھ کر پھنسایا جارہا ہے۔ غور طلب ہے کہ سہراب الدین شیخ کی ہلاکت میں گجرات پولیس اور راجستھان پولیس دونوں ملوث ہیں۔ آر کے ماربل اور ٹیکسٹائل کمپنی سنگم گروپ کے مالکان کے سہراب الدین فرضی مڈبھیڑ معاملہ میں رول کی سی بی آئی جانچ کررہی ہے۔ سی بی آئی نے مزید کہاہے کہ اب تک اس نے 278 گواہوں سے پوچھ تاچھ کی ہے جن میں 62 راجستھان کے ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں