شاردا چٹ فنڈ اسکام - ریاستی کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-01

شاردا چٹ فنڈ اسکام - ریاستی کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

کولکتہ۔(ایس این بی) شاردا چٹ فنڈ اور اس کے کارکنان کی گرفتاری کے مطالبے پر پیر کو کانگریس کی مختلف ونگ نے مشترکہ طورپر رائٹرس بلڈنگ کا گھیراؤ کیا اس دوران پولیس نے اس کے سیکڑوں حامیوں کو گرفتار کیا۔ احتجاجی کانگریسی ورکروں نے شاردا گروپ کے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا کے ایم پی کنال گھوش کو گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔ اس دوران کولکتہ پولیس نے بیشتر یوتھ کانگریس حامیوں‘ مہیلا کانگریس حامیوں اور پردیش کانگریس کے حامیوں کو گرفتار کیا۔ مظاہرین نے کنال گھوش کے خلاف زوردار نعرے لگائے اور ان کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔ مغربی بنگال مہیلا کانگریس کی ریاستی صدر شویتا رحمن کی قیادت میں پیر کو کانگریس مہیلا کارکنان نے رائٹرس گھیراؤ کا اہتمام کیا۔ بڑا بازار ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی44 بلاک کے صدر ندیم احمد بھی اس گھیراؤ میں شامل رہے۔ مغربی بنگال مہیلا کانگریس کی ریاستی صدر شویتا رحمن نے کہاکہ گھیراؤ کرنے کا اصل مقصد ترنمول کانگریس رہنما پیالی مجمدار کی خودکشی اور موت کا جو معمہ ہے اس کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ ہے کیونکہ مدن مترا اور پیالی کے گہرے تعلقات تھے۔ شاردا کمپنی میں ملازمت کیلئے مدن مترا نے پیالی کی پیروی کی تھی اس لئے مدن مترا فوراً اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں اور اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کرائی جائے۔ شاردا بدعنوانی معاملے میں جو بھی وزراء اور ایم پی ملوث ہیں اسے حکومت کی پولیس گرفتار کرے۔ رائٹرس گھیراؤ کے دوران مغربی بنگال مہیلا کانگریس کی 153 خواتین کوحراست میں لے کر سنٹرل جیل بھیج دیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں