سعودی عرب - غیرقانونی تارکین وطن کے لیے وزارت لیبر کے رہنمایانہ خطوط جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-29

سعودی عرب - غیرقانونی تارکین وطن کے لیے وزارت لیبر کے رہنمایانہ خطوط جاری

خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداﷲ کی زیر صدارت مجلس وزراء نے کل اقامہ اور لیبر قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں پر زوردیا کہ وہ مہلت کی تاریخ 3جولائی گزرنے سے قبل اپنے موقف کو درست کرلیں۔ کابینہ نے کہاکہ اقدامات ملازمین اور آجرین دونوں کے مفاد میں کئے گئے ہیں۔ وزارت لیبر نے اس دوران اعلان کیا کہ قانون شکنی کے مرتکب تمام افراد جو اپنے موقف کی اصلاح کرنا چاہتے ہیں، وہ 6اپریل سے بل کی جانے والی خلاف ورزیوں سے متعلق جرمانوں اور سزاؤں سے مستثنیٰ ہیں۔ وزات نے مقامی اخبارات میں شائع کروائے ہیں اور چیمبرس و پاسپورٹس دفاتر کے ذریعہ ورقیہ تقسیم کروائے ہیں، جس میں کہا گیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو اصلاحی عمل کیلئے ضروری فیس ادا کرنا ہوگا۔ اصلاح کی مدت کے دوران (جو 3جولائی کو ختم ہوگی) حتمی اخراج کی صورت میں تارکین وطن کو رہائشی اجازت نامہ، ورک پرمٹ، جرمانوں اور سزاؤں سے استثنیٰ دیا جائے گا۔ تارکین وطن جنہیں مفرور قرار دیا گیا ہے یا وہ افراد جن کے رہائشی اجازت ناموں کی مدت ختم ہوگئی ہے، وہ موجودہ آجر کے پاس کام پر واپس آتے ہوئے یا اپنی خدمات کو دوسرے آجر کے پاس منتقل کرتے ہوئے اپنے موقف کو درست کرسکتے ہیں۔ وزارت محنت کی طرف سے جاری کردہ اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ اصلاحی طریقہ عمل مملکت میں غیر قانونی طورپر داخل ہونے والوں کیلئے نہیں ہے۔ وزارت نے غیر قانونی تارکین وطن کیلئے اپنے موقف کی اصلاح کرلینے کے لئے انگریزی، عربی، اردو، ہندی، ملیالم، تغلق، ترک اور انڈونیشیائی زبانوں میں رہنمایانہ خطوط جاری کئے ہیں، جنہیں وزارت کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں