شام کو انتہائی عصری ائر ڈیفنس میزائل کی سربراہی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-29

شام کو انتہائی عصری ائر ڈیفنس میزائل کی سربراہی

روس نے آج کہا کہ وہ شام کو انتہائی عصری ایر ڈیفنس میزائلس فراہم کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے بتایاکہ مختلف ممالک کی تشویش اور ان کے اشاروں کو ہم سمجھتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اس حقیقت کا بھی اندازہ نہے کہ بعض حلیف ممالک کو بھی اس بارے میں تشویش ہے۔ انہوں نے اس طویل مسافتی S-300 ایر ڈیفنس میزائل سسٹمس کی شام کو روانگی کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی۔ انہوں نے کہاکہ یہ سسٹم کئی سرکردہ ممالک کی شام میں مداخلت کے معاملے میں مزاحم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض ممالک اس لڑائی کو بین الاقوامی شکل دینے کی کوشش کررہے ہیں لیکن روس کے اس موقف کی بناء انہیں ایسا کرنے کا موقع نہیں مل رہا ہے۔ روس ملک شام کا دیرینہ اور کلیدی حلیف ہے اور وہ اقوام متحدہ کی تحدیدات سے تحفظ کے ساتھ ساتھ ملک میں خانہ جنگی کے باوجود اسے ہتھیار بھی فراہم کررہا ہے۔ اس خانہ جنگی میں 70ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے ایر ڈینفس میزائلس کے کنٹراکٹ پر دستخط اور فراہمی کی تفصیلات نہیں بتائی۔ اس دوران اسرائیل نے روس کو خبر دار کیا ہے کہ ایر ڈیفنس میزائلس کی شام کو سربراہی کی صورت میں وہ کارروائی پر مجبور ہوجائے گا۔ اسرائیل کے وزیر دفاع موشے یلون نے کہاکہ روس کے یہ عزائم ہمارے لئے خطرہ ہے۔ تاہم انہوں نے کہاکہ یہ میزائلس ہنوز شام تک نہیں پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر یہ میزائلس شام پہنچ جائیں تو پھر ہمیں پتہ ہے کہ ہمیں کیا کرنا ہوگا۔

Russia to deliver arms to Syria as fears rise of proxy war

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں