کرناٹک میں پرامن رائے دہی - 70 فیصد پولنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-06

کرناٹک میں پرامن رائے دہی - 70 فیصد پولنگ

کرناٹک میں آج اسمبلی انتخابات بڑی حدتک پرامن رہے اور 4.36 کروڑرئے دہندوں کے منجملہ تقریباً 70فیصد رائے دہندوں نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ قیاس آرائیوں میں بتایا گیا ہے کہ پریشانیوں میں گھری بی جے پی کا موقف دوبارہ سرگرم ہوتی کانگریس کے مقابل کمزور ہے ۔ رائے دہی کا صبح 7بجے آغاز ہوا جو 6بجے شام تک جاری رہی۔ ابتداء میں رائے دہی کی رفتار تیز رہی تاہم ایسا معلوم ہوتا ہے کہ 223حلقوں میں لمحہ آخر کے دوران اس میں دوبارہ تیزی پیدا ہوئی جبکہ قبل ازیں درجہ حرارت میں اضافہ کے نتیجہ میں اس کی رفتار میں کمی ہوئی تھی۔ بحیثیت مجموعی 2940 امیدواروں نے مقابلہ میں حصہ لیا۔ ضلع میسور کے پیریا پٹنہ میں بی جے پی امیدوار کے انتقال پر انتخابات کو 28 مئی تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ جوائنٹ چیف الکٹورل آفیسر پی شامیا نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ رائے دہی پرامن رہی ہے اور کسی بھی مقام سے رائے دہی میں خلل اندازی کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ 5بجے شام تک رائے دہی کا تناسب 60.68فیصد تھا۔ یو این آئی کے بموجب درجہ حرارت میں اضافہ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے 41ملین کے منجملہ 65تا70فیصد رائے دہندوں نے آج کرناٹک اسمبلی کے 14ویں انتخابات میں اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کرتے ہوئے 223 انتخابی حلقوں کے 2939 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کر دیا۔ ریاست میں تشدد کا اکا دکا واقعات کے علاوہ رائے دہی پرامن رہی۔ علاقہ کولار میں آزاد امیدوار اور کانگریسی امیدوار کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ ضلع میسور کا پیریا پٹنہ جہاں سے 8امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں بی جے پی کے رکن سننا مو گا گوڑا کے انتقال پر 28مئی تک انتخابات کو ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

70.23 percent voter turn out estimated in peaceful Karnataka polls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں