الحرم خادم الحجاج کمیٹی کی جانب سے اردو صحافیوں کو اعزاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-06

الحرم خادم الحجاج کمیٹی کی جانب سے اردو صحافیوں کو اعزاز

تا حیات حج معاملے پراین جی اوز کی آواز دب جاتی اگر صحافیوں نے آواز بلند نہ کی ہوتی :عتیق صدیقی
الحرم خادم الحجاج کمیٹی کی جانب سے اردوصحافیوں کو اعزاز سے نوازا گیا
نوجوان صحافی سید عینین علی حق بھی اعزاز سے سرفراز

الحرم خادم الحجاج کمیٹی کے زیراہتمام تاحیات حج بیت اللہ پر پابندی نافذ کیے جانے پرلکھنے والے صحافیوں کے تعاون کے اعتراف میں دہلی حج منزل ترکمان گیٹ میں ایک تقریب برائے تقسیم ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت مجا ہد آزادی سیدشوکت علی ہاشمی نے کی جب کہ نظامت کے فرائض محمد احمد نے انجام دیے ۔ پروگرام کا باضابطہ آغاز تلاوت قرآن سے مفتی نثار احمد نے کیا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے دلی حج کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر پرویز میاں،سابق چیئرمین دہلی حج کمیٹی انیس درانی،دہلی حج کمیٹٰی کے سابق اسسٹنٹ سکریٹری محمد عتیق صدیقی،سابق کونسلر محمود ضیاء،مطلوب کریم،ممتاز چاؤلہ نے شرکت کی۔ عزاز یافتگان صحافیوں میں روزنامہ قومی سلامتی سے سیدعینین علی حق،سہارانیوز چائنل سے شکیل احمد،روزنامہ سہاراسے سلیم صدیقی،اظہار الحسن،نعیم جاوید،انقلاب سے فرزان قریشی،سہیل اختر قاسمی، صحافت محمد عاطف، ہماراسماج سے عامرسلیم،محمد اکبر،ہندوستان ایکسپریس سے فرحان یحیٰحی،نریندر کمار،شام ہند سے محمد اویس۔ دہلی حج کمیٹی کے سپریٹنڈنٹ محسن علی کواعزاز سے نوازہ گیا۔ الحرم خادم الحجاج کمیٹی کے آرگنائزر حاجی ریاض الدین استقبالیہ خطبہ دیتے ہوئے کہاکہ ۲۲برسوں سے ہماری کمٹی عازمین حج کی خدمات انجام دینے میں مصروف ہے ۔ ہمارے متحرک ہونے میں چیئرمین کا بھی اہم کردا رہے جسے فراموش نہیں کیاجاسکتا ہے ۔ اس تقریب کا انعقاد حج بیت سے متعلق مسائل کو ارباب اقتدار تک پہنچانے اورانہیں حل کرانے کے لیے دیانت دارانہ صحافتی خدمات کے اعتراف میں ممتاز صحافیوں،فوٹوگرافر،اور نیوز چائینل کے صحافی کے لیے تقریب برائے تقسیم ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ صحافیوں کے تعاون کو فراموش نہیں کیاجاسکتا ہے ۔ محدود ذرائع کے سبب سبھی صحافیوں کو شامل کرنے سے ہم لوگ قاصر رہے ہیں ۔ عتیق صدیقی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مسلم مسائل پر لکھنے والے صحافیوں کی ستائش بے حد ضروری ہے ۔ کیوں کہ دیگر میڈیا مسلمانوں کے مسائل پر لکھنا مناسب نہیں سمجھتا ہے ۔ حکومت نے تانا شاہی انداز میں حج کے مسئلے پر فیصلہ کیا تھا،وزیر خارجہ کو اسلام کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہے ،جس کے نتیجے میں انہوں نے مضحکہ خیز فیصلہ کیا تھا۔ عازمین حج کی خدمات کے لیے فعال این جی اوز کی آواز دب جاتی اگر صحافیوں نے آواز بلند نہ کی ہوتی،ان کی کاوشوں کے سبب ہی پابندی ہٹائی گئی۔ میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ سبسڈی ہٹائی جائے ہمیں خیرات میں ملی سبسڈی نہیں چاہئے ۔ حج اسی شخص کو کرنا چاہئے جو قابل استطاعت ہو۔ ممتاز چاؤلہ نے کہاکہ ہمیں کوئی بھی کام صدق دل سے کرنے کی ضرورت ہے ۔ آج اسی کا نتیجہ ہے کہ ہم سب صحافی حضرات کی کاوشوں کے اعتراف میں یہاں جمع ہوئے ہیں ۔ محمود ضیاء نے کہاکہ این جی اوز کی خدمات قابل ستائش ہے ۔ اس قسم کی حوصلہ افزائی صحافیوں کی کرنی چاہئے ۔ کیوں کہ ہمارے درپیش مسائل کو اٹھاتے رہتے ہیں ۔ پروگرام کے اختتام پر صدارتی خطبہ دیتے ہوئے شوکت علی ہاشمی نے کہاکہ اردو صحافت نے آزادی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انقلاب زندہ باد کا نعرہ اردو ہی کا تھا۔ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ آج ہمارے اردو صحافیوں کو اعزاز سے نوازہ جا رہا ہے ۔ اس موقع پر شرکاء میں حاجی منظور،حاجی ظہور،اسعدمیاں، ایاض محمود،حاجی مستقیم،مہرانساء سمیت کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں