ہندوستان کے ساتھ معمول کے تعلقات بحال کیے جائیں گے - متوقع خارجہ مشیر سرتاج عزیز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-21

ہندوستان کے ساتھ معمول کے تعلقات بحال کیے جائیں گے - متوقع خارجہ مشیر سرتاج عزیز

پاکستان میں بننے والی مسلم لیگ(نواز) حکومت ہندوستان سے کشیدگی ختم کرنے اپنا رول انجام دے گی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لائے گی۔ یہ بات نامزد وزیراعظم نواز شریف کے ایک اعلیٰ مددگار سرتاج عزیز نے کہی۔ سرتاج عزیز کے بارے میں عام خیال ہے کہ انہیں خارجی امور کا مشیر مقرر کیا جائے گا‘ وہ معاشی امور میں بھی حکومت کے مشیر رہیں گے۔ سرتاج عزیز نے کہاکہ نواز شریف نے کہاکہ 1999 ء میں اس وقت کے آرمی چیف پرویز مشرف کی بغاوت سے قبل ہندوستان کے ساتھ معمول کے تعلقات کی بحال کے جواقدامات کئے گئے تھے اس مقام سے امن کی پیشرفت شروع کی جائے گئی۔ مسلم لیگ(نواز) کی حکومت ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے اپنا رول انجام دے گی۔ پاکستان کی مجموعی پالیسی جوں کی توں برقرار رہے گی تاہم اس کی عمل آوری کا انداز مناسب رہے گا۔ امن کو یقینی بنایا جائے گا اور انتہاء پسندی پر قابو پایا جائے گا اور ملک کی معیشت کو بہتر بنایاجائے گا۔ پاکستان کی بنیادی خارجی پالیسی کے اصولوں سے انحراف نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان کی بنیادی خارجی پالیسی کے اصولوں سے انحراف نہیں کیا جائے گا۔ 84 سالہ سرتاج عزیز نے کہاکہ پارلیمانی مباحث کے ذریعہ اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایک مستحکم معیشت دستوری خارجہ پالیسی میں سے کسی ایک کو نظر انداز کرنا مشکل ہے۔ دونوں باتیں ایک ساتھ ناگزیر ہے۔ معاشی شعبہ پر توجہ دے کر برآمدات میں اضافہ کیا جائے گا اور مصارف کو گھٹایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ نئی حکومت کے سربراہ دو تین ماہ کے اندر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے رجوع ہوں گے۔ معیشت میں ترقی کے بعد میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے رجوع کرنے کے حالات پیدا ہوں گے۔ سرتاج عزیز سابق میں وزیر فینانس اور وزیر خارجہ رہ چکے ہیں۔ معاشی استحکام کے بعد ہی پاکستان اندرونی طورپر مستحکم ہوگا اور عالمی سطح پر روابط میں اضافہ کرسکے گا۔ معاشی ترقی کے ذریعہ بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جائے گا۔ اس سے بیرونی ممالک سے تعلقات میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان میں برقی بحران سے معاشی حالت ابترہوگئی ہے اور صنعتی پیداوار رک گئی ہے جس کے نتیجہ میں بے روزگاری بڑھ گئی ہے۔ اس تعلق سے سرتاج عزیز نے کہاکہ مسلم لیگ (نواز) کی حکومت ان مسائل پر قابو پانے منصوبہ بندی کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ مختلف مسائل کے سلسلے میں کئی گروپ کام کررہے ہیں اور آئندہ موازنہ سازی کے دوران اس کا اعلان کیا جائے گا۔

Pakistan's new Government will normalise ties with India: Sartaj Aziz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں