عشرت جہاں انکاؤنٹر - مودی حکومت ذمہ دار - شردپوار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-21

عشرت جہاں انکاؤنٹر - مودی حکومت ذمہ دار - شردپوار

مرکزی وزیرزراعت نے نریندر مودی کو 2004ء میں ممبرا کی ساکن عشرت جہاں کے فرضی انکاونٹر پر نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹر اور گجرات کی پولیس نے کالج جانے والی معصوم لڑکی کو ایک دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ہلاک کیا ہے۔ تب مودی کو اعلان کرنا چاہئے تھا کہ وہ دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردینے پر اپنی پولیس پر فخر محرسوس کرتے ہیں۔ یہ انکاونٹر گجرات پولیس کی کیاپ میں ایک فیتہ ہے جبکہ ممبئی پولیس اپنے فرائض انجام دینے میں ناکام رہی ہے۔ پوار نے یہ بات کل یہاں ممبرا کیلئے اپنے دورہ کے موقع پر بتائی۔ انہوں نے کہا کہ عشرت معصوم تھی لیکن اسمبلی جتیندرا وہدہی تھے جنہوں نے اس کاز کو اٹھایا اور انہیں بے گناہ ثابت کرنے اور گجرات پولیس کو بے نقاب کرنے کیلئے ایک طویل قانونی جنگ لڑی۔ 15جون 2004ء کو 4افراد 19سالہ عشرت جہاں‘ جاوید شیخ عرب پرنیش پلائی‘ امجد علی اکبر علی رانا اور ذیشان جوہر کو احمد آباد کے مضافات میں ایک انکاونٹر میں ہلاک کردیاگیاتھا۔ گجرات پولیس نے ان کے دہشت گرد ہونے کا ادعا کیا جو مودی کو ہلاک کرنے کیلئے شہر آئے تھے۔ یہاں کل شب ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکومت مہاراشٹرا سے اپیل کی کہ ٹاون شپ میں لاگو برقی کٹوتی کو برخواست کیا جائے تاکہ ایرایا بہتر ہوسکے۔ پوار نے کہاکہ چند افراد کی خاطر جو سرقہ میں ملوث ہیں دوسروں کوکیوں سزا دی جائے تاکہ ایریا بہتر ہوسکے۔ پوار نے کہاکہ چند افراد کی خاطر جو سرقہ میں ملوث ہیں دوسروں کو کیوں سزا دی جارہی ہے۔ ممبرا کبھی ہر طرح کی سماج مخالف سرگرمیوں اور مجرمین کی پناہ گاہ تھی‘ وہاں اب صورتحال تبدیل ہوچکی ہے۔ اس طرح حکومت اور سوسائٹی کو ٹاون شپ سے متعلق اپنے نظریہ کو تبدیل کرنا چاہئے۔ اب یہاں کافی اصلاحات ہورہے ہیں۔ 2014ء کے انتخابات سے قبل ہی مسلم غلبہ والے علاقوں میں این سی پی کے جگہ بنانے پر پوار نے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پارٹی پر اپنے اعتماد کو ظاہر کیا۔ انہوں نے مزید بتایاکہ علاقہ میں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے ذریعہ وہ اس تائید کا جواب دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آپ کو اپنے (این سی پی) نمائندوں جتندراوہدا اور آنند پرانجپے دونوں کی تائید کرنا چاہئے تاکہ وہ آپ کی خدمت انجام دے سکیں۔

Ishrat Jahan fake encounter: Sharad Pawar blames Narendra Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں