Hearing on Zakia Jafri's plea to resume from June 3
گجرات فسادات پر ایس آئی ٹی کی معاملہ بند کرنے سے متعلق رپورٹ کے خلاف ذکیہ جعفری کی رٹ پر سماعت 3جون سے پھر شروع ہوگی۔ گجرات ہائی کورٹ نے 2مئی کو ضابطے کے تبادلے کے تحت مجسٹریٹ بی جے گنترا کو آنند بھیجا تھا حالانکہ گلمرگ سوسائٹی قتل عام معاملے میں ایک زیر سماعت قیدی کی درخواست ضمانت سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کو گنترکو کالعدم کرنے کا حکم دیا تھا۔ گنترا ایس آئی ٹی کے ذریعہ مودی کے خلاف شکایت کی جانچ پر فائنل رپورٹ کئے جانے کے بعد سے ذکیہ کے معاملے کی سماعت کررہے ہیں۔ انہوں نے آج عہدہ سنبھالا اور وکلاء کو سننے بعد سماعت ملتوی کردی جب ایس آئی ٹی اپنے دلائل پیش کرے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں