جادو - آرٹس سائنس اور نفسیات کا امتزاج - پی۔سی۔سرکار جونئر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-10

جادو - آرٹس سائنس اور نفسیات کا امتزاج - پی۔سی۔سرکار جونئر

ہندوستان کے جانے مانے جادوگر پی سی سرکار جونےئرکے جادو سے ہر وہ شخص واقف ہوگا جسے اس فن میں زرہ برابر بھی دلچسپی ہو۔ تاج محل‘ وکٹوریہ میموریل یا پھرمسافروں سے بھری ٹرین کو غائب کردینا صرف ان کا ہی کارنامہ ہوسکتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ ان کے ہاتھ کا کمال ہو یا پھر نظر بندی لیکن انوکھے کرتب دکھانا ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ پردیپ چند سرکار (پی سی سرکار) اب دارالخلافہ میں ایک ماہ کے طویل عرصہ تک اپنے ’’اندر جال‘‘ پروگرام کا انعقاد کریں گے جس میں ان کا ساتھ دینے ان کی بیٹی اور ان کی ساتھی جادوگر مینکا ان کے ساتھ ہوں گے ار موقع ہوگا اندر جال کی 100سالہ تکمیل کی جو ان کے افسانوی جادوگر والد آنجہانی پی سی سرکار (سینئر) سے انہیں ورثہ میں ملا ہے۔ پی ٹی آئی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نہ تو اب یہ ہاتھ کا کملا ہوگا اور نہ کوئی شعبدہ بازی بلکہ جو کچھ بھی پیش کیا جائے گا وہ آرٹس‘ سائنس اور نفسیات کا امتزاج ہوگا۔ آج ہم جسے سائنس کے ذریعہ دیکھتے اور محسوس کرتے ہیں کل تک وہی جادو کہلاتا تھا اور آج جو کچھ بھی ہم جادو کے طورپر دیکھتے ہیں کل وہ سائنس بن جائے گا۔ آج کی عصری ٹکنالوجی اور انیمیشن جادو ہی تو ہے۔ کیا کسی نے 25سال قبل تک اس کا تصور بھی کیا تھا؟ جو مناظر ہم جادو کے ذریعہ یا جادوئی فلموں میں دیکھا کرتے تھے وہ آج انٹرنیٹ پر عام ہوچکے ہیں‘ کیا یہ جادو نہیں ہے؟ اپنے 40سالہ جادو کے طویل کیرئیر کے دوران مسٹر سرکار نے کئی کمالات اور شعبدہ بازیوں کا مظاہرہ کیا ہے جن میں سب سے مشہور تاریخی عمارت تاج محل اور وکٹوریہ میموریل کو غائب کردیتا ہے۔ ان کے دیگر کمالات میں مختلف بے جان اشیاء کو حرکت کرتے ہوئے‘ جھکتے ہوئے یا پھر ہوا میں اڑتے ہوئے دکھانا بھی شامل ہے۔ پانی پر سائیکل چلانا بھی ان کے اہم شعبدوں میں شمار ہوتاہے۔ انہوں نے فلسفیانہ انداز میں کہاکہ آج ہر چیز میں ہم جادو کا عصر دیکھتے ہیں۔ مثلاً سچن تنڈولکر اگر بہترین کرکٹ کھیلتے ہوئے سنچریوں کا ریکارڈ بنائے تو ہم کرکٹ کا جادوگر کرتے ہیں‘ اسی طرح سنیما میں بہترین اداکار تو آپ اداکاری کا جادوگر اور ساتھ ہی ساتھ کمپیوٹر کے شعبہ میں مہارت رکھنے والے کو بھی کمپیوٹر وزارڈ (جادوگر) کہتے ہیں۔

Indrajal is neither a sleight of hand, nor trickery but a combination of science, arts and psychology - PC Sorcar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں